Placeholder image

Finance Minister Chairs a Meeting At FBR Headquarters

Federal Minister for Finance and Revenue Mr. Muhammad Aurangzeb visited Federal Board of Revenue Headquarters today and held a meeting with Chairman FBR Malik Amjed Zubair Tiwana and Members of the Board to discuss various tax related initiatives of the Revenue Division. During the meeting, discussions were held on Tajir Dost Scheme, different Information Technology projects and issues pertaining to tax fraud and fake invoices.
 
Regarding Tajir Dost Scheme, the Minister said that the Scheme envisions bringing small traders into the tax net and the Government is committed to make it successful in order to expand the tax base. The Minister also called for devising an effective mechanism to unearth cases of tax fraud and fake invoices and ensure recovery of sales tax evaded through fraudulent ways.
 
Various other matters including revenue collection efforts and digitalization of FBR also came under discussion during the meeting.
 
وزیر خزانہ کی زیر صدارت ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں اجلاس 
 
وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگ زیب نے جمعرات کے روز فیڈرل بورڈ آف ریونیو ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور ٹیکس سے متعلق مختلف اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ اور بورڈ کے ممبران شریک ہوئے۔ اجلاس میں تاجر دوست سکیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مختلف منصوبوں،اور ٹیکس فراڈ اور جعلی انوائسز سے متعلق اُمور پر بات چیت کی گئی۔
 
تاجر دوست سکیم کے حوالے سے وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ سکیم چھوٹے تاجروں کوٹیکس نیٹ میں لانے کی غرض سے شروع کی گئی ہے اور حکومت ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کے لئے اس سکیم کو کامیاب بنانے کے لئے پر عزم ہے۔
 
وزیرخزانہ نے ٹیکس فراڈ اور جعلی انوائسزکے واقعات کا پتہ لگانے اور دھوکہ دہی سے چوری کئے گئے سیلز ٹیکس کی وصولی یقینی بنانے کے لئے ایک موثر طریقہ کار وضع کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
 
اجلاس میں محصولات جمع کرنے کی کوششوں اور ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن سمیت دیگر اُمور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
 
 

 

Copyright © . All rights reserved. Federal Board of Revenue Govt of Pakistan.