The passing out ceremony of the Inland Revenue Service (IRS) Officers of 50th Specialized Training Program (STP) was held at IRS Academy in Lahore.
Malik Amjed Zubair Tiwana, Chairman Federal Board of Revenue (FBR) graced the occasion as the chief guest which was also attended by Ex-Chairpersons and senior officers of FBR.
Addressing the ceremony, the Chairman FBR congratulated the officers for successfully completing the STP and wished them well for their future career. Talking about the significance of tax collection and compliance, the Chairman expressed optimism that revenue collection target for the ongoing year will be achieved. He commended the IRS officers for their efforts in ensuring implementation of tax laws across the country.
The Chairman also praised the Director General IRS Academy for imparting quality training to the officers. Emphasising the importance of continuous learning and development, he encouraged the officers to use their newly acquired skills to improve tax administration in Pakistan.
The graduating officers were presented with certificates and awards for their outstanding performance during the program.
The STP is a rigorous training program designed to equip IRS officers with the skills and knowledge necessary to carry out their future responsibilities effectively. The 50th batch of the STP comprised of 25 officers, who underwent an intensive yearlong training program covering various aspects of tax administration.
The passing-out ceremony concluded successfully which also marks the beginning of a new chapter for the graduating officers. They will now join the ranks of the Assistant Commissioner IRS in field offices and perform their responsibilities to ensure compliance with tax laws.
چیئرمین ایف بی آر کا آئی آر ایس کے افسروں کے 50 ویں سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب
ان لینڈ ریونیو سروس کے افسران کی 50 ویں سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کی پاسنگ آوٹ تقریب ان لینڈ ریونیو سروس اکیڈمی لاہور میں منعقد ہو ئی۔ اس موقعہ پر چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ملک امجد زبیر ٹوانہ مہمان خصوصی تھے۔جس میں ایف بی آر کے سابق چیئرپرسنز اور ایف بی آر کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے افسران کو ایس ٹی پی کو کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارک باد دی اور اُن کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس وصولی اور کمپلائنس کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ رواں مالی سال کا محصولات جمع کرنے کا ہدف پورا کرلیا جائے گا۔ انہوں نے ملک بھر میں ٹیکس قوانین کے نفاذ کو یقینی بنانے میں آئی آر ایس کے افسران کی کوششوں کو سراہا۔
چیئرمین ایف بی آر نے افسران کو بہترین تربیت دینے پر ڈائریکٹر جنرل آئی آر ایس اکیڈمی کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے مسلسل سیکھنے اور ترقی کے عمل کی اہمیت پر زور دیا اور اُمید ظاہر کی کہ افسران اپنی صلاحیتوں کو پاکستان میں ٹیکس ایڈمنسٹریشن کو بہتر بنانے کے لئے استعمال کریں گے۔
تربیت کے دوران بہترین کارکردگی کی بنا پر پاس آوٹ ہونے والے افسران میں اسناد اور اعزازات بھی تقسیم کئے گئے۔
سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام ایک سخت تربیتی پروگرام ہے جو ان لینڈ ریونیو سروس کے افسران کو اپنے فرائض بہتر انداز میں سرانجام دینے کے لئے ضروری مہارتوں اور علم سے آراستہ کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ایس ٹی پی کے 50 ویں بیچ میں ان لینڈ ریونیو سروس کے پچیس افسران شریک تھے۔
پاسنگ آوٹ تقریب کامیابی سے اختتام پذیر ہوئی جس سے فارغ التحصیل ہونے والے افسران کی زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز ہو گیا ہے۔ افسران فیلڈ دفاتر میں اسسٹنٹ کمشنر آئی آر ایس کے طور پر تعینات کئے جائیں گے اور ٹیکس قوانین اور کمپلائنس کو یقینی بنانے کے لئے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔