In order to facilitate exports and other trade activities, Federal Board of Revenue’s Customs Wing has issued instructions to all Customs field formations to work as normal working days on 8th, 10th and 11th of May, 2021. State Bank of Pakistan has already issued instructions to the relevant banks to operate on May 8th, 10th and 11th, 2021 to facilitate all trade related activities.
All the Customs field formations have been directed to issue duty roasters of the officers/officials for the Eid holidays so that the exports and essential/perishable import consignments are processed/cleared without delay during Eid Holidays. Port Authorities, Terminal Operators, off-dock terminals and land border stations have been apprised of these steps. All trade bodies and associations have been informed of the above instructions and the daily duty roaster of Custom staff/officers has also been shared with them. The aim of all this exercise is to provide uninterrupted service to our exporters during Eid Holidays so that they can fulfill their export orders & thus help in strengthening domestic economy in these difficult times of COVID-19.
8 مئی اور 10 تا 11 مئی کسٹمز فیلڈ دفاتر کھلے رہیں گے، ایف بی آر
ملکی بر آمدات اور دیگر تجارتی سرگرمیوں کی سہولت کے لئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے کسٹمز ونگ نے تمام کسٹمز فیلڈ دفاتر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ 8 مئی اور 10 تا 11 مئی 2021 کو اپنے دفاتر کھلے رکھیں ۔ اس سلسلے میں سٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام بینکوں کو پہلے سے ہی ان تاریخوں میں بینک کھلے رکھنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں تا کہ تجارتی سرگرمیوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
تمام کسٹمز فیلڈ دفاتر کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ و ہ اپنے افسران و اہلکاروں کی عیدالفطر کے دوران ڈیوٹی روسٹر کو جاری کر دیں تا کہ عید کی چھٹیوں کے دوران تمام کنسائینمنٹس باالخصوص جلد خراب ہونے والی اشیاء کو کلیئر کیا جا سکے۔ پورٹ اتھاریٹیز، ٹرمینل آپریٹرز اور زمینی بارڈر سٹیشنز کو ان اقدامات کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔ تمام تجارتی تنظیموں اور ایسوسی ایشنز کو بھی ان سہولتی اقدامات کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ان اقدامات کا مقصد یہ ہے کہ برآمدکنندگان کو بلاتعطل خدمات فراہم کی جا سکیں تا کہ وہ عید کی چھٹیوں کے دوران اور کرونا وباء کی وجہ سے پیدا کردہ حالات میں اپنے ایکسپورٹ آرڈرز کو تکمیل تک پہنچا سکیں اور ملکی معیشت کو تقویت دے سکیں۔