KARACHI: In pursuance of special directions from the Prime Minister, Chairman Federal Board of Revenue (FBR) met with a high-level delegation of the Federation of Pakistan Chambers of Commerce and Industry (FPCCI) and Pakistan Business Council (PBC) today at Karachi to discuss and resolve key issues faced by the business community.
The meeting focused on strengthening business facilitation, addressing complaints of harassment, and ensuring highest level of integrity in dealing with taxpayers to create a more favorable economic environment. Business leaders highlighted the pressing issues faced by them.
Chairman FBR reaffirmed his commitment to streamlining tax processes, expediting pending refunds, and simplifying compliance to boost trade and industry.
Strict instructions were issued to tax officials regarding fair treatment of taxpayers, with assurances that harassment of legitimate businesses will not be tolerated. During the meeting, the issues raised by participants were heard, and directions were issued on the spot.
Both sides agreed on enhancing transparency through increased interaction at senior level and ensuring continuous supervision by members operations and their senior officers at Karachi.
FBR and members of the Business Community agreed to establish a collaborative framework for continuous engagement to promptly address genuine grievances of the business fraternity. Committees comprising of senior FBR leadership and representatives of the business community to be constituted to streamline workflows and processes, expedite resolution of pending issues and ensure stakeholder consultation.
The FPCCI and PBC delegations appreciated the Prime Minister’s proactive initiative and thanked the Chairman FBR for a constructive, solution-oriented discussion, expressing confidence that these measures will bolster business confidence and support national economic growth.
ایف بی آر
٭٭٭٭٭
پریس ریلیز
٭٭٭٭٭
وزیراعظم پاکستان کی ہدایات پر چیئرمین ایف بی آر کی کراچی میں ایف پی سی سی آئی اور پاکستان بزنس کونسل کے وفود سے ملاقات
٭٭٭٭٭
وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایات کی تعمیل میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آج کراچی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) اور پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) کے اعلیٰ سطحی وفود سے ملاقات کی، جس میں کاروباری برادری کو درپیش اہم مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں کاروباری سہولیات کو مزید بہتر کرنے، تاجروں کی ہراسانی سے متعلق شکایات کے ازالے، اور ٹیکس دہندگان کے معاملات میں دیانت داری اور شفافیت کو یقینی بنا کر کاروبار کے لیے سازگار معاشی ماحول فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ کاروباری رہنماؤں نے اپنے درپیش اہم مسائل سے چیئرمین ایف بی آر کو آگاہ کیا۔
چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس سے متعلق طریقہ کار کو مزید آسان بنانے، زیر التواء ریفنڈز کی جلد ادائیگی کو یقینی بنانے اور کمپلائنس کے طریقہ کار کو سادہ بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا تاکہ تجارت اور صنعت کو فروغ حاصل ہو۔
ٹیکس حکام کو ٹیکس دہندگان کے ساتھ منصفانہ اور باوقار رویہ اختیار کرنے کی سخت ہدایات جاری کی گئیں جبکہ اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی کہ جائز کاروباری اداروں کو ہراساں کرنے کی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس کے دوران شرکاء کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل سنے گئے اور متعدد معاملات پر موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کر دی گئیں۔
فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اعلیٰ سطح پر باقاعدہ رابطوں میں اضافہ کر کے شفافیت کو مزید فروغ دیا جائے گا، جبکہ کراچی میں ممبران آپریشنز اور ان کے سینئر افسران کی جانب سے مسلسل نگرانی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
ایف بی آر اور کاروباری برادری کے نمائندوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ کاروباری طبقے کی حقیقی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے باہمی تعاون پر مبنی ایک مستقل نظام قائم کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے ایف بی آر کی اعلیٰ قیادت اور کاروباری برادری کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی تاکہ طریقۂ کار کو مزید مؤثر بنایا جا سکے، زیر التواء معاملات کو تیزی سے نمٹایا جا سکے اور تمام متعلقہ فریقوں سے مشاورت کو یقینی بنایا جا سکے۔
ایف پی سی سی آئی اور پاکستان بزنس کونسل کے وفود نے وزیراعظم پاکستان کے اس بروقت اور مثبت اقدام کو سراہا- وفود نے چیئرمین ایف بی آر کے تعمیری اور حل پر مبنی مذاکرات کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ اقدامات کاروباری اعتماد میں اضافہ اور قومی اقتصادی ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔
٭٭٭٭٭