Pakistan Customs has successfully foiled an attempt to game the Faceless Customs Assessment System (FCAS), a newly launched system for speedy and quality assessments. Such an attempt was quite expected and the Karachi Customs team, tasked with its operations, was directed by FBR to exercise constant vigilance in this regard. Those who attempted to game FCAS have been taken to task. Customs licences of 45 agents found involved in the gaming attempt have been suspended by Karachi Customs and show cause notices have been issued in the light of Customs Agents Rules. An Appraising officer found to connive in this attempt was placed under suspension by FBR yesterday and formal inquiry has been initiated against him under the Efficiency and Discipline Rules.
A criminal case has also been lodged against the culprits including agents, appraising officer, and some private persons who were found involved in the attempt of gaming the FCAS. A team of investigators has been constituted. Three persons have already been arrested. Raids are being conducted to arrest the remaining culprits and bring them to justice.
FCAS is working smoothly with no backlog of Customs clearances. The system is being hailed as a game changer in the Customs clearances by the stakeholders and was inaugurated by the Prime Minister of Pakistan about two weeks ago.
ایف بی آر
***
پریس ریلیز
***
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم میں ہیر پھیر کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ درجنوں ایجنٹس کے لائسنس معطل کر دیئے گئے؛ تین افراد گرفتار اور ایک اپریزنگ افسر کے خلاف تحقیقات کا آغاز
***
پاکستان کسٹمز نے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم میں ہیر پھیر کرنے کی کوشش کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔ یہ سسٹم معیاری اور تیز اسسمنٹ کے لئے حال ہی میں متعارف کرایا گیا تھا ۔ چونکہ ایسی کوشش کی توقع تھی اس لئے ایف بی آر نے کراچی کسٹمز کی ٹیم کو مسلسل کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت دی تھی۔ جو لو گ فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم میں ہیر پھیر کرنے میں ملوث پائے گئے اُن کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
کراچی کسٹمز نے اس غیر قانونی سرگرمی میں شامل 45 ایجنٹس کے کسٹمز لائسنس معطل کر د یئے ہیں اور ان کے خلاف کسٹمز ایجنٹس رولز کے تحت شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ہیر پھیر کی اس کوشش میں ملی بھگت کے مرتکب ایک اپریزنگ افسر کو ایف بی آر نے گزشتہ روز معطل کرکے اس کے خلاف افیشینسی اور ڈسپلن رولز کے تحت باضابطہ تحقیقات شروع کر دی ہے ۔
فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم میں ہیر پھیر کرنے میں ملوث ایجنٹس، اپریزنگ افسر اور دیگر پرائیویٹ افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج
کر لیا گیا ہے۔ ایک تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے، اور اب تک تین افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں تاکہ انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم کسٹمز کلیئرنس کا کام موثر طریقے سے کر رہا ہے جس کی وجہ سے کسٹمز کلیئرنس میں کسی قسم کی کوئی تاخیر نہیں ہو رہی ہے ۔ اس سسٹم کو کسٹمز کلیئرنس کے میدان میں اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے ایک انقلابی قدم قرار دیا جا رہا ہے، اور وزیر اعظم پاکستان نے تقریباً دو ہفتے قبل اس سسٹم کا افتتاح کیا تھا۔
**