Placeholder image

Pakistan Customs(FBR) Seizes Foreign Currency Worth USD 38,500 at Peshawar Airport

Continuing with its ongoing incessant operations against currency smuggling, Pakistan Customs has seized Qatri Reyals worth USD 38,500 this afternoon at Peshawar Airport. A passenger named Imran Khan, Passport No. 1570-65304-1 resident of Dir Upper was departing for Qatar via Qatar Airlines, on May 15, 2022 (Sunday) from Bacha Khan International Airport (BKIA), Peshawar. After giving him an opportunity to declare the currency at the Currency Declaration Desk established in the Departure Hall, his baggage was searched upon suspicion. It led to the recovery of 1,46,000 Qatri Riyals being illegally smuggled out of Pakistan. He was asked to justify legal custody of the currency. However, he failed to do so. Therefore, the currency has been withheld and the accused has been arrested by the Customs staff at BKIA for further legal proceedings under the law. 
 
Chairman FBR/Secretary Revenue Division, Mr. Asim Ahmad has commended  the successful operation by the Customs team at BKIA and reiterated his unflinching resolve to fight the menace of currency smuggling across Pakistan. 
 
It is also pertinent to mention that Chairman FBR has already issued special instructions to Customs Field Formations for stepping up vigilance at airports and land border stations to frustrate any attempts made for currency smuggling.
پاکستان کسٹمز (ایف بی آر) نے پشاور ائیرپورٹ پر 38500 ڈالر مالیت کی غیرملکی کرنسی کی اسمگلنگ ناکام بنا دی
ملک بھر میں غیرملکی کرنسی کی بیرون ملک اسمگلنگ کے خاتمے کے لئے جاری مہم کے دوران پاکستان کسٹمز نے اتوار کے روز پشاور ائرپورٹ پر 38500 ڈالر مالیت کے قطری ریال ضبط کر لیے۔ عمران خان نامی مسافر جس کا پاسپورٹ نمبر 1570-65304-1 ہے اور اس کا تعلق دیر بالا سے ہے، اتوار کی سہ پہر قطری ائیر لائنز کی پرواز کے ذریعے پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے قطر روانہ ہورہا تھا۔ بیرون ملک روانگی ہال میں موجود کرنسی ڈیکلئریشن سنٹر پر جب اسے اپنے پاس موجود کرنسی ظاہر کرنے کو کہا گیا تو اس نے یہ رقم چھپا لی۔ جب مسافر کو مشکوک جان کر اس کے سامان کی تلاشی لی گئی تو ایک لاکھ چھیالیس ہزار قطری ریال کی بھاری رقم برآمد ہوئی جسے وہ غیر قانونی طریقے سے پاکستان سے باہر منتقل کررہا تھا۔ مسافر سے کہا گیا کہ وہ اس رقم کی قانونی ملکیت ثابت کرے لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام رہا جس کے سبب یہ رقم ضبط کرلی گئی اور ملزم کو پاکستان کسٹمز کے حکام نے پشاور ائیرپورٹ سے اپنی حراست میں لے کر مزید قانونی کاروائی شروع کردی۔
چیئرمین ایف بی آر و سیکرٹری ریونیو ڈویژن جناب عاصم احمد نے پشاور ائیرپورٹ پر تعینات کسٹمز حکام کو اس کامیاب کاروائی پر مبارکباد دی اور اپنے اس غیرمتزلزل عزم کو دہرایا کہ وہ ملک بھر سے غیرملکی کرنسی کی غیر قانونی منتقلی کو ناکام بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ چیئرمین ایف بی آر فیلڈ میں موجود کسٹمز حکام کو پہلے ہی یہ ہدایات جاری کر چکے ہیں کہ وہ ائیرپورٹ اور زمینی سرحدوں پر نگرانی سخت رکھیں اور کرنسی اسمگلنگ کی غیر قانونی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے مستعد رہیں۔
Copyright © . All rights reserved. Federal Board of Revenue Govt of Pakistan.