Latest FBR Releases
Federal Board of Revenue will publish the Active Taxpayers’ List for Tax Year 2020 on 1st March, 2021 in accordance with the provisions of Rule 81B of Income Tax Rules, 2002. Presently, FBR’s Active Taxpayers List (ATL) is linked with income tax returns for Tax Year 2019. The Active Taxpayer List (ATL) is a central record of online Income Tax Return filers for the previous Tax Year. ATL is published every financial year on the 1st March and is valid up to the last day of February of the next financial year.
A person on the ATL can avail many benefits. They are not subjected to withholding tax on cash withdrawals, other banking transactions, payment of fee to educational institutions etc. Similarly, for such persons, tax on imports, dividends, goods, services & contracts, profit on debt, prize & winnings, purchase of motor vehicles, purchase and sale of property etc. is withheld at a lesser rate.
ATL will include the persons who have filed income tax returns for tax year 2020 within the due date or the dates extended by the concerned Commissioner Inland Revenue. Subsequently, ATL shall be updated on weekly basis every Sunday at 2400 hours. ATL is available on FBR’s website as well as Tax Asaan App. ATL status of individuals can also be checked by typing message "ATL (space) 13 digits Computerized National Identity Card (CNIC)” and sending to 9966. For checking ATL status of AOP or a Company one will have to type "ATL (space) 7 digits National Tax Number (NTN)" and sending to 9966.
Persons who have filed income tax returns after the due date or extended dates have to pay a surcharge for inclusion in ATL. Companies will have to pay surcharge of Rs. 20,000, AOPs 10,000 and surcharge for Individuals will be Rs. 1000 for inclusion in ATL.
ایکٹیو ٹیکس پئیرز لسٹ یکم مارچ 2021 کو جاری کر دی جائے گی، ایف بی آر
فیڈرل بورڈ آف ریوینیو انکم ٹیکس قوانین 2002 کے رول 81 بی کے تحت یکم مارچ 2021 کو ٹیکس سال 2020 کی ایکٹیو ٹیکس پئیرز لسٹ جاری کر دے گا۔ اس وقت ٹیکس سال 2019 کے لئے داخل کئے گئے انکم ٹیکس گوشواروں پر مبنی اے ٹی ایل جاری شدہ ہے۔ ایکٹیو ٹیکس پئیر لسٹ گزشتہ ٹیکس سال کے انکم ٹیکس ریٹرن فا ئلرز کا آن لائن مرکزی ریکارڈ ہے۔اے ٹی ایل ہر مالی سال کی یکم مارچ کو جاری کی جاتی ہے اور اگلے مالی سال کے ماہ فروری کی آخری تاریخ تک اس کی معیا د رہتی ہے۔
اے ٹی ایل پر شامل افراد بہت سے فوئد حاصل کرتے ہیں۔ وہ افراد جو اے ٹی ایل میں شامل ہیں وہ کیش نکلواتے وقت ودہولڈنگ ٹیکس ادائیگی سے مبرا ہیں۔ اس کے علاوہ دوسری بینکنگ ٹرانزیکشنز اور تعلیی اداروں کو فیس کی ادائیگی پر ودہولڈنگ ٹیکس کی بھی چھوٹ ہے۔اسی طرح اے ٹی ایل میں شامل افراد کی ودہولڈنگ ٹیکس ادائیگی کی شرح درآمدات پر ٹیکس، منافع، اشیاءو خدمات اور کنٹریکٹس ، قرض پر منافع، پرائز، گاڑیوں کی خرید اور جائیداد کی خرید و فروخت پر کم ہے۔
اے ٹی ایل میں ان لوگوں کے نام شامل کئے جائیں گے جنہوں نے ٹیکس سال 2020 کے انکم ٹیکس گوشوارے بروقت داخل کئے ہیں یا پھر متعلقہ کمشنرز ان لینڈ ریونیو کی طرف سے دی گئی تاریخ میں توسیع کے اندر جمع کئے ہیں۔اپ ڈیٹیڈ اے ٹی ایل ہفتہ وار بنیاد پر ہر اتوار رات 12 بجے جاری کر دی جائے گی۔ اے ٹی ایل ایف بی آر کی ویب سائٹ اور ٹیکس آسان ایپ پر بھی دستیاب ہو گی۔ افراد کو اے ٹی ایل سٹیٹس چیک کرنے کے لئے "اے ٹی ایل (سپیس) 13 ہندسوں والا شناختی کارڈ نمبر" درج کر کے 9966 پر میسج بھیجنا ہو گا جبکہ ایسوسی ایشن آف پرسنز اور کمپنیز کو "اے ٹی ایل (سپیس) سات ہندسوں والا این ٹی این نمبر" درج کرکے میسج 9966 پر بھیجنا ہو گا۔
وہ افراد جنہوں نے انکم ٹیکس گوشوارے تاریخ گزرنے کے بعد اور کمشنرز ان لینڈ ریونیو کے طرف سے دی گئی تاریخ میں توسیع کے بعد جمع کئے ہیں ان کو اے ٹی ایل میں شامل ہونے کے لئے سرچارج ادا کرنا پڑے گا۔کمپنیز کے لئے سر چارج 20،000 روپے ایسوسی ایشن آف پرسنز 10000 اور افراد کے لئے سرچارج 1000روپے ہے۔