Chairman FBR Holds Weekly E-Kachehri
As a sequel to E-Kachehries held regularly to comply with the directions of the Prime Minister of Pakistan, Chairman Federal Board of Revenue (FBR)/Secretary Revenue Division, Dr. Muhammad Ashfaq Ahmed held yet another Weekly E-Kachehri at FBR (HQs) on Friday to listen to the complaints and concerns of taxpayers. This is in continuation of holding weekly E-Kachehri by the Chairman FBR after he decided to hold it on every Friday in order to expedite redressal of grievances of taxpayers. He listened to the complaints of the taxpayers and issued on-spot directions for immediate resolution of complaints. He also advised the taxpayers to visit their nearest RTO and Collectorate of Customs for redressal of any problem confronted by them.
The Chairman FBR appreciated the suggestions put forth by the taxpayers and assured them that their valued input would be duly considered for formulation of tax policies and initiatives for taxpayers’ facilitation. He reaffirmed that FBR was making all out efforts to facilitate the taxpayers. The Chairman FBR has already issued categorical directions to all Field Formations for according top priority to the grievances and concerns of all taxpayers, particularly, related to females and those belonging to remote and marginalized areas of Pakistan. Needless to add that the weekly E-Kachehri being held by Chairman FBR on regular basis is not only contributing significantly to the timely redressal of the grievances of taxpayers but it is also aimed at keeping a strong check on the performance of the Field Formations.
Chairman FBR has already instructed all field formations to resolve the outstanding issues of taxpayers and made it clear that any negligence in this regard will not be tolerated.
چیئرمین ایف بی آر نے ہفتہ وار ای کچہری کا انعقاد کیا۔
وزیر اعظم پاکستان کی ہدایات کی تعمیل میں باقاعدگی سے منعقد ہونے والی ای کچہریوں کے سلسلےمیں، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)/سیکرٹری ریونیو ڈویژن، ڈاکٹر محمد اشفاق احمد نے جمعہ کے روزٹیکس دہندگان کی شکایات اور خدشات سننے کے لیے ایف بی آر (ہیڈ کوارٹرز) میں ایک اور ہفتہ وار ای کچہری کا انعقاد کیا۔ واضح رہے کہ چیئر مین ایف بی آر ٹیکس دہندگان کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے ہر جمعے کو ہفتہ وار ای کچہری کا انعقاد کرتے ہیں ۔ انہوں نے ای کچہری کے موقع پر ٹیکس دہندگان کی شکایات سنیں اور شکایات کے فوری حل کے لیے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ٹیکس دہندگان کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ اپنے نزدیکی آر ٹی او اور کلکٹریٹ آف کسٹمز کا دورہ کریں تاکہ انہیں درپیش کسی بھی پریشانی کا ازالہ ہو۔
چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کی جانب سے پیش کی جانے والی تجاویز کو سراہا اور انہیں یقین دلایا کہ ٹیکس پالیسیوں کی تشکیل اور ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے اقدامات کے لیے ان کے قابل قدر مشوروں پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے اس امر کا اعادہ کیا کہ ایف بی آر ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر نے پہلے ہی تمام فیلڈ فارمیشنز کو تمام ٹیکس دہندگان خصوصاً خواتین اور پاکستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والوں کی شکایات اور خدشات کو اولین ترجیح دینے کے لیے واضح ہدایات جاری کر دی ہیں۔واضح رہے کہ چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے باقاعدگی سے منعقد کی جانے والی ہفتہ وار ای کچہری نہ صرف ٹیکس دہندگان کی شکایات کے بروقت ازالے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے بلکہ اس کا مقصد فیلڈ فارمیشنز کی کارکردگی کی نگرانی کرنا بھی ہے۔
چیئرمین ایف بی آر نے پہلے ہی تمام فیلڈ فارمیشنز کو ٹیکس دہندگان کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ہے اور واضح کیا ہے کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
.
Public Relations Wing
Mar 11, 2022