Placeholder image

FBR Press Release

Latest FBR Releases

Collectorate of Customs, Gadani Seizes Narcotics and Smuggled Goods Worth Nearly Rs. 1 Billion in One Week

The Collectorate of Customs Enforcement Gadani in its  intensified anti-smuggling operations across the coastal belt and RCD Highway has successfully made multiple high-value seizures worth approximately Rs. 1 billion during the past week.
In a major breakthrough, Customs teams at the Khurkhera check post, Winder, recovered 188 kg of hashish from a container. An FIR has been registered and further investigation is underway. In another operation at the same check post, officers intercepted a passenger bus carrying smuggled goods valued at Rs. 70 million.
Acting on credible intelligence, the Special Smuggling Prevention Squad seized four refrigerated containers (reefers) transporting 76 tons of smuggled pomegranates. The consignment was auctioned, depositing Rs. 25 million into the national exchequer.
Customs teams in Ormara also intercepted two passenger buses transporting 14,000 liters of smuggled Iranian POL, while 10,650 liters of smuggled Iranian diesel was also recovered during a raid at a godown in Bawani, Hub. Furthermore, a Hino truck carrying smuggled poppy seeds worth Rs. 24 million was seized at FEU Khuzdar.
These successful operations underscore  FBR's commitment to combating smuggling and resolve to strengthen border enforcement, protect legitimate trade, and safeguard the national economy.
کلکٹریٹ آف کسٹمز گڈانی نے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران تقریباً ایک ارب روپے مالیت کی منشیات اور سمگل شدہ سامان قبضے میں لے لیا۔
کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ گڈانی نے ساحلی پٹی اور آر سی ڈی ہائی وے پر اسمگلنگ کے خلاف اپنی مہم تیز کر تے ہوئے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ارماڑہ، کھرکھیرا، اور حب میں اسپیشل اسمگلنگ پریوینشن اسکواڈ کی فیلڈ فارمیشنز کی مربوط کارروائیوں کے نتیجے میں منشیات، ممنوعہ اشیاء، اسمگل شدہ زرعی پیداوار، اور غیر قانونی ایرانی تیل و ڈیزل پکڑا گیا ہے۔
رواں ہفتے کے دوران کی گئی کاروائیوں میں  کسٹمز گڈانی نے چیک پوسٹ کھرکھیرا، وندر پر ایک کنٹینر سے 188 کلو گرام چرس برآمد کر کے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔خرخیرہ چیک پوسٹ پر ایک اور مسافر بس پکڑی گئی جس میں سات کروڑ روپے مالیت کا متفرق اسمگل شدہ سامان تھا۔
 
اسی طرح اسپیشل سمگلنگ پریوینشن اسکواڈ کی طرف سے انٹیلی جنس کی بنیاد پر چھاپہ مارا گیا جس میں تقریباً 76 ٹن سمگل شدہ انار لے جانے والے چار ریفریجریٹڈ کنٹینرز (ریفرز) کو ضبط کیا گیا ۔ پکڑے گئے اناروں  کی نیلامی سے تقریباً دو کروڑ پچاس لاکھ روپے کا ریونیو قومی خزانے میں جمع کرایا گیا۔
 
 اورماڑہ میں چودہ ہزار  لیٹر اسمگل شدہ ایرانی تیل لے جانے والی مسافر بسوں کو روکا گیا اور حب کے علاقے باوانی میں ایک گودام پر چھاپہ مار کر دس ہزار چھے سو پچاس لیٹر اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل قبضے میں لے لیا گیا۔ مزید برآں، دو کروڑ چالیس لاکھ کی ایک اور ضبطی کی گئی جس میں فلیڈ انفورسمنٹ یونٹ ( FEU) خضدار نے اسمگل شدہ پوست کے بیج لے جانے والا ایک ہینو ٹرک پکڑا۔
 
ایف بی آر سمگلنگ کے خاتمے کے لئے  پرعزم ہے اور ملک بھرسے غیر قانونی تجارت کے تدارک، قومی محصولات میں اضافہ اور ملکی معاشی تحفظ کے لئے مسلسل کوشاں ہے۔
.
Taxpayers Services (TPS) Wing
Nov 29, 2025
Copyright © . All rights reserved. Federal Board of Revenue Govt of Pakistan.