In a major crackdown against smuggling, the Customs Enforcement Division, Dera Ismail Khan, of the Collectorate of Customs Enforcement, Peshawar, has seized smuggled goods worth Rs.51.8 million.
In one operation Customs Enforcement, DI Khan successfully intercepted two Bedford trucks and a Toyota Altis GLi car carrying smuggled tyres, medicines, and cigarettes of various brands. The illicit consignments, along with the offending carrier vehicles, were seized. The total market value of the recovered goods and vehicles is estimated at PKR 48.8 million.
In a separate operation, Customs Enforcement D.I.Khan recovered smuggled items including cigarette paper, cigarettes, Teflon rods, and other miscellaneous goods from different passenger buses. The market value of the seized goods in this operation is estimated at PKR 3 million.
The cumulative market value of all seized goods, including offending carrier vehicles, stands at PKR 51.8 million.
FBR remains committed to curb smuggling, protect legitimate trade, and safeguard the national economy through effective enforcement actions.
ایف بی آر
***
پریس ریلییز
*****
کسٹمز انفورسمنٹ ڈی آئی خان نے پانچ
کروڑ روپے سے زائد مالیت کااسمگل شدہ سامان ضبط کر لیا٭۔
***
کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ پشاور کے کسٹمز انفورسمنٹ ڈویژن ڈیرہ اسماعیل خان نے اسمگلنگ کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے پانچ کروڑ اٹھارہ لاکھ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کر لیا۔
کسٹمز انفورسمنٹ ڈی آئی خان نے دو
بیڈفورڈ ٹرکوں اور ایک ٹویوٹا آلٹس جی ایل آئی کار کو روکا جن میں اسمگل شدہ ٹائرز، ادویات اور مختلف برانڈز کی سگریٹیں لدی ہوئی تھیں۔ غیر قانونی سامان کے ساتھ ساتھ استعمال ہونے والی گاڑیاں بھی ضبط کر لی گئیں۔ برآمد شدہ سامان اور گاڑیوں کی مجموعی مارکیٹ ویلیو کا تخمینہ چار کروڑ اٹھاسی لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔
ایک اور کارروائی میں کسٹمز انفورسمنٹ ڈی آئی خان نے مختلف مسافر بسوں سے اسمگل شدہ اشیاء برآمد کیں جن میں سگریٹ پیپر، سگریٹیں، ٹیفلون راڈز اور دیگر متفرق سامان شامل ہے۔ اس کارروائی میں ضبط کیے گئے سامان کی مارکیٹ ویلیو تقریباً تیس لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔
تمام ضبط شدہ سامان اور اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی مجموعی مارکیٹ ویلیو پانچ کروڑ اٹھارہ لاکھ روپے بنتی ہے۔
ایف بی آر مؤثر انفورسمنٹ کے ذریعے
اسمگلنگ کی روک تھام، جائز تجارت کے تحفظ اور قومی معیشت کے استحکام کے لئے پر عزم ہے ۔
***