Customs Enforcement Division, D.I. Khan, under the Collectorate of Customs Enforcement, Peshawar, seized smuggled goods and offending carrier vehicles with a combined estimated value of PKR 66 million during a series of major anti-smuggling operations.
The seized goods, valued at approximately PKR 48.5 million, include foreign-origin cigarettes of assorted brands, betel nuts, poppy seeds, coffee, milk cream, auto parts, submersible motors, gents’ clothing, tyres, MSG spice, inverters, and one non-duty-paid (NDP) Toyota Prius motor car.
In addition, carrier vehicles used for transportation of the smuggled goods were also confiscated. These include one Mazda truck, two Bedford trucks, one pickup vehicle, and one Suzuki pickup, with a combined estimated value of PKR 17.5 million.
Legal proceedings under the Customs Act, 1969 have been initiated, and further investigation is underway.
These enforcement actions underscore FBR’s firm commitment to curbing smuggling, protecting legitimate trade, and safeguarding government revenue.

ایف بی آر
***
پریس ریلیز
***
کسٹمز انفورسمنٹ ڈی آئی خان نے چھ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء اور گاڑیا ں ضبط کر لیں۔
***
15 جنوری 2025
کسٹمز انفورسمنٹ ڈی آئی خان نے انسدادِ اسمگلنگ کی مختلف کارروائیوں کے دوران اسمگل شدہ اشیاء اور ان کی ترسیل میں استعمال ہونے والی گاڑیاں ضبط کر لیں جن کی مجموعی تخمینی مالیت چھ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے ہے۔
ضبط کی گئی اشیاءمیں غیر ملکی ساختہ مختلف برانڈز کی سگریٹ، چھالیہ، خشخاش کے بیج، کافی، ملک کریم، آٹو پارٹس،موٹریں، مردانہ ملبوسات، ٹائرز، ایم ایس جی مصالحہ، انورٹرز اور ایک نان ڈیوٹی پیڈ ٹویوٹا پریئس کار شامل ہے جن کی مالیت چار کروڑ پچاسی لاکھ روپے ہے۔
مزید برآں اسمگل شدہ اشیاء کی ترسیل میں استعمال ہونے والی کیریئر گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں، جن میں ایک مزدا ٹرک، دو بیڈفورڈ ٹرک، ایک پک اپ گاڑی اور ایک سوزوکی پک اپ شامل ہیں، جن کی مجموعی تخمینی مالیت ایک کروڑ پچھتر لاکھ روپے ہے۔
کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
انفورسمنٹ کی یہ کارروائیاں اسمگلنگ کے سدباب، قانونی تجارت اور سرکاری محصولات کے تحفظ کے لیے ایف بی آر کے پختہ عزم کی عکاس ہیں۔