CUSTOMS ENFORCEMENT NAUTTAL SEIZES CRYSTAL/ICE WORTH RS. 136.6 MILLION IN MAJOR ANTI-SMUGGLING OPERATION
November 25, 2025 — The Field Enforcement Unit (FEU) Nauttal, operating under the Collectorate of Customs (Enforcement), Quetta, has successfully foiled a major smuggling attempt and seized Crystal/Ice (methamphetamine) valued at Rs. 136.6 million. The operation marks a significant achievement in the department’s ongoing drive against narcotics trafficking.
Acting on credible intelligence, Customs officials intercepted a passenger vehicle and recovered 2,000 grams of Crystal/Ice concealed inside a bag. The suspect was taken into custody on the spot, and legal proceedings have been initiated as per the Customs Act, 1969. The confiscated narcotics have been shifted to the Customs warehouse for further action.
The Federal Board of Revenue (FBR) highly appreciated the vigilance and professionalism of the Nauttal enforcement team, reiterating its commitment to combating smuggling, safeguarding national revenue, and promoting lawful trade across Pakistan.
کسٹمز انفورسمنٹ نوتل کی بڑی کارروائی، 13کروڑ 66 لاکھ روپے مالیت کی کرسٹل / آئس ضبط کر لی
25 نومبر 2025 — کلکٹوریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کوئٹہ کی فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ (FEU) نوتل نے منشیات سمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 13 کروڑ 66 لاکھ روپے مالیت کی کرسٹل/آئس (Methamphetamine) ضبط کر لی ہے۔ یہ کارروائی منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔
مصدقہ خفیہ اطلاع پر کسٹمز اہلکاروں نے ایک مسافر گاڑی کو روکا اور ایک بیگ کے اندر چھپائی گئی 2 کلو گرام کرسٹل/آئس (Methamphetamine) برآمد کر لی۔ ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا اور کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ضبط شدہ منشیات کو مزید کارروائی کے لیے کسٹمز ویئر ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) نے نوتل انفورسمنٹ ٹیم کی کڑی نگرانی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے اسمگلنگ کے خاتمے، قومی محصولات کے تحفظ اور پاکستان میں قانونی تجارت کے فروغ کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے
.
Taxpayers Services (TPS) Wing
Nov 25, 2025