Collectorate of Customs (Enforcement), Quetta, has seized a total of 28 non-customs-paid (NCP) vehicles valued at Rs. 272 million during two major operations carried out across Balochistan.
In the first operation, Customs Enforcement Quetta seized 19 NCP vehicles worth Rs. 122 million as part of an extensive crackdown launched under the directives of the Chief Collector of Customs (Enforcement), Islamabad. The confiscated vehicles include high-value models such as Toyota Land Cruiser, Corolla, Prius, Fielder, Crown, Mark X, Premio, Aqua, Vitz, Probox, Mira, and Alto. All vehicles have been detained for legal proceedings under the Customs Act, 1969.
In a separate intelligence-based operation conducted on November 28, 2025, the Mobile Squad of Customs Enforcement Quetta, in coordination with FC 74 Wing, raided a godown in Quetta city and seized 09 additional NCP vehicles worth Rs. 150 million. These include 02 Toyota Land Cruisers, 02 Crown Hybrid cars, 01 Toyota Land Cruiser Prado, 02 Toyota Prius cars, 01 Suzuki Alto, and 01 Suzuki Heavy Bike.
FBR commends the Enforcement Quetta teams for their effective coordination, vigilance, and operational excellence. These actions reaffirm FBR’s unwavering commitment to curbing smuggling, protecting national revenue, and ensuring lawful trade practices across Pakistan.
کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے ستایئس کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 28 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط کر لیں۔
کلکٹوریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کوئٹہ نے بلوچستان بھر میں دو بڑے آپریشنز کے دوران 28 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط کر لی ہیں جن کی مالیت ستایئس کروڑ بیس لاکھ روپے ہے۔
چیف کلکٹر آف کسٹمز (انفورسمنٹ) اسلام آباد کی ہدایت پر شروع کیے گئے وسیع کریک ڈاؤن کے سلسلے میں پہلی کارروائی کے دوران کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے بارہ کروڑ بیس لاکھ روپے مالیت کی 19 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔ ضبط کی گئی گاڑیوں میں ٹویوٹا لینڈ کروزر، کرولا، پرائس، فیلڈر، کراؤن، مارک ایکس، پریمیو، ایکوا، وٹز، پرو باکس، میرا اور آلٹو جیسے قیمتی ماڈلز شامل ہیں۔ تمام گاڑیوں کو کسٹم ایکٹ 1969 کے تحت قانونی کارروائی کے لیے قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔
خفیہ اطلاع کی بنیا د پر 28 نومبر 2025 کو کی جانے والی ایک اور کارروائی میں کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کے موبائل اسکواڈ نے ایف سی 74 ونگ کے ہمراہ کوئٹہ شہر میں ایک گودام پر چھاپہ مار کر مزید 9 این سی پی گاڑیاں قبضے میں لے لیں جن کی مالیت پندرہ کروڑ روپےہے ۔ ان میں 2 ٹویوٹا لینڈ کروزر، 2 کراؤن ہائبرڈ کاریں، 1 ٹویوٹا لینڈ کروزر پراڈو، 2 ٹویوٹا پرائس کاریں، 1 سوزوکی آلٹو اور 1 سوزوکی ہیوی بائیک شامل ہیں۔
ایف بی آر نے انفورسمنٹ کوئٹہ کی ٹیموں کو ان کی موثر کوآرڈینیشن، کڑی نگرانی اور آپریشنل بہترین کارکردگی پر سراہا ہے۔ یہ اقدامات اسمگلنگ کی روک تھام ، قومی محصولات کے تحفظ اور پاکستان بھر میں قانونی تجارتی طریقوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ایف بی آر کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔