FBR has taken notice of unverified reports circulating on various media platforms claiming that the deadline for filing Income Tax Returns for Tax Year 2025 will be extended. Some elements have also attempted to link this perceived extension to the recent floods.
FBR categorically clarifies that these reports are false, baseless, and misleading as the deadline for filing Income Tax Returns for Tax Year 2025 will not be extended.
It is pointed out that a vast majority of taxpayers reside in areas unaffected by floods and have had ample time to discharge their national obligation of filing returns.
The reports suggesting that the IRIS system has slowed down are also unfounded. FBR’s IRIS platform is fully operational, functioning smoothly, and taxpayers can easily file their returns using the new simplified income tax return form.
Taxpayers are also cautioned that failure to file returns by the due date will result in late-filer status and imposition of penalties under the law.
FBR urges all eligible taxpayers to act responsibly and file their Income Tax Returns with accuracy and honesty before the deadline of 30th September, 2025 to avoid any legal consequences.
In case of extreme hardship, the taxpayers can avail extension of return upto fifteen days with payment of due taxes by 30th September subject to approval by the relevant committee as per law.
ایف بی آر
***
پریس ریلیز
***
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔
***
ایف بی آر نے مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی ان غیر مصدقہ خبروں کا نوٹس لیا ہے جن میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ٹیکس سال 2025 کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کی جائے گی۔ بعض عناصر نے توسیع کی افواہ کو حالیہ سیلاب سے بھی جوڑنے کی کوشش کی ہے۔
ایف بی آر وضاحت کرتا ہے کہ یہ خبریں غلط، بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں کیونکہ ٹیکس سال 2025 کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ میں کسی قسم کی توسیع نہیں کی جا ئے گی ۔
یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ٹیکس دہندگان کی بڑی اکثریت ان علاقوں میں مقیم ہے جو سیلاب سے متاثر نہیں ہوئے اور انہیں ا پنا قومی فرض پورا کرنے کے لئے یعنی ریٹرن جمع کرانے کے لیے کافی وقت میسر رہا ہے۔
یہ خبریں بھی بے بنیاد ہیں کہ IRIS سسٹم سست روی کا شکار ہے۔ ایف بی آر کا IRIS پلیٹ فارم مکمل طور پر فعال ہے اور بخوبی کام کر رہا ہے اور ٹیکس گزار نئے متعارف کردہ سادہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم کے ذریعے باآسانی اپنے ریٹرن فائل کر سکتے ہیں۔
ٹیکس گزاروں پر واضح کیا جاتا ہے کہ آخری تاریخ تک ریٹرن فائل نہ کرنے کی صورت میں وہ لیٹ فائلر تصور ہوں گے اور ان پر قانون کے مطابق جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
ایف بی آر تمام اہل ٹیکس گزاروں کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30 ستمبر 2025 کی آخری تاریخ سے پہلے درستگی اور دیانت داری کے ساتھ اپنے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرائیں تاکہ کسی بھی قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔
ریٹرن فائل کرنے کے دوران انتہائی مشکلات کی صورت میں ٹیکس گزار مقررہ تاریخ 30 ستمبر تک واجب الادا ٹیکس ادا کرکے قانون کے مطابق متعلقہ کمیٹی کی منظوری سے ریٹرن جمع کروانے کے لیے زیادہ سے زیادہ پندرہ دن کی توسیع حاصل کر سکتے ہیں۔
***