Latest FBR Releases
The Federal Board of Revenue has extended the utilization period of input goods under export facilitation schemes up to 28th February, 2021 for all three schemes that are Manufacturing Bond, Export Oriented Units and Export Processing Zones. This measure shall ensure that the feared losses of these exporters due to Covid-19 Pandemic wherein orders were either cancelled or delayed shall be addressed.
Pakistan Customs (FBR) is committed to achieve the vision of Prime Minister for exporter’s facilitation and addressing their genuine hardships on a proactive basis at their doorsteps.Such steps shall boost exports and will result in trade facilitation by ensuring competitiveness of our exported goods in international markets.
فروغ برآمدات میں معاونت کی سکیموں کے تحت مصنوعات کی تیاری میں استعمال ہونے والی اشیاء کے لئے مدت استعمال میں توسیع
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فروغ برآمدات کی تینوں سکیموں کے تحت مصنوعات کی تیاری میں استعمال ہونے والی اشیاء کے لئے مدت استعمال میں توسیع کر دی۔ ان میں مینوفیکچرنگ بانڈ، ایکسپورٹ اوریئنٹڈ یونٹس اور ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز سے متعلق سکیمیں شامل ہیں۔ اس اقدام کی بدولت ان برآمد کنندگان کو کرونا وائرس کی وباء کے باعث آرڈر منسوخ یا تاخیر کا شکار ہونے سے ممکنہ نقصانات پر قابو پانے میں مدد دینا ہے۔
پاکستان کسٹمز (ایف بی آر) نے وزیراعظم کے وژن کی روشنی میں برآمدکنندگان کو بھرپور معاونت و سہولت فراہم کرنے اور فعال طریقے سے کام کرتے ہوئے ان کی حقیقی مشکلات ان کی دہلیز پر دور کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ ان اقدامات سے برآمدات کو فروغ ملے گا جس کے نتیجے میں بین الاقوامی منڈیوں میں ہماری برآمدی اشیاء کی مسابقتی حیثیت بہتر ہو گی اور تجارتی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔