Placeholder image

FBR Press Release

Latest FBR Releases

FBR achieves historic growth in March, records double-digit growth in 9-Months

Federal Board of Revenue (FBR) has released the provisional revenue collection figures for the first nine months of current fiscal year. According to the provisional information, FBR has collected net revenue of Rs.3394 billion during Jul-March period, which has exceeded the target of Rs.3287 billion by more than Rs.100 billion. This represents a growth of about 10% over the collection of Rs.3076 billion during the same period last year.

The net collection for the month of March was Rs.475 billion, against a required increase of Rs.367 billion, representing an increase of 46% over Rs.325 billion collected in March 2020 and 129% of the target. The year-on-year growth of 46% is unprecedented. These figures would further improve before the close of the day and after book adjustments have been taken into account.

On the other hand, the gross collections increased from Rs.3178 billion during this period last year to Rs.3571 billion this year, showing an increase of 13%. The amount of refunds disbursed was Rs.177 billion compared to Rs.102 billion paid last year, showing an increase of 74%. This is reflective of FBR’s resolve to fast-track refunds to prevent liquidity shortages in the industry.

The improved revenue performance is a reflection of growing economic activities in the country despite facing the challenge of third wave of COVID-19. During April-June 2021, it is expected that this revenue performance would be improved substantially compared to 2020 when economic activities were disrupted due to COVID.

Meanwhile, FBR’s efforts to broaden the tax base are expending apace. Early signs suggest such efforts are bearing fruits. As on 28-2-2021, income tax returns for tax year 2020 have reached 2.8 million compared to 2.6 million last year, showing an increase of 8%. The tax deposited with returns was Rs.51 billion compared to only Rs.33.0 billion, showing an increase of 54%.

It may be recalled that last year the final date for submission to returns was 28th February. FBR’s decision to adhere to 8th December as the last date has been vindicated as more returns and higher tax payments have been recorded during the tax year 2020 compared to 2019. Moreover, a number of 123,680 new Income Tax Returns have been received for Tax Year 2020 resulting into collection of additional tax of Rs. 511 million.

Sales tax returns for the period from July 2020 to February 2021 have reached 179,584 whereas they were 167,769 in the corresponding months last year, showing an increase of 7.04 %. The sales tax paid with returns is 624 billion this year which was 536 billion last year, showing an increase of 16.41 %.

FBR has also released the information about Tier-I retailers who have been integrated with POS system. According to the information, 10283 sales points have been integrated with Point of Sales Linked Invoicing System.

Pakistan Customs has initiated a focused counter-smuggling drive. During March 2021, smuggled goods worth Rs.3.634 billion have been seized while in March 2020; smuggled goods worth Rs. 2.74 billion were seized, thus showing a monthly increase of 39 %. Similarly, during last 9 months (July 2020-Mar 2021) of current financial year smuggled goods worth Rs. 45.98 billion have been seized as compared to Rs. 27.7 billion from July 2019 to March 2020 of the last financial year thus showing an increase of 66 %. Moreover, the value of seized goods of Rs. 46 billion in 9 months of current FY has crossed the total value of seized goods of last year. In FY 2019-20, smuggled goods worth Rs.36 billion were seized.

Directorate General of Intelligence & Investigation-IR showed commendable performance during July to March 2021. During this period, Directorate General forwarded 846 Investigation Reports to the field formations involving revenue amounting to Rs. 147 billion. Directorate General filed 136 complaints under Anti-Money Laundering Act, 2010 against 175 accused persons involving revenue of Rs. 50 billion during the period from October 2018 to March 2021. Further, Directorate General seized 5057 cartons of illicit cigarettes containing 50,570,000 cigarette sticks during July to March 2021.

 

ایف بی آر کا ماہ مارچ میں بلند ترین محصولات کا حجم

پہلے نوماہ میں ریکارڈ دو ہندسی اضافہ

فیڈرل بور ڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں حاصل کردہ محصولات کی ابتدائی تفصیلات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق ایف بی آر نے جولائی تا مارچ 3394  ارب روپے کا نیٹ رینیو حاصل کیا ہے جو کہ اس عرصہ کے مقر ر کردہ ہدف 3287 ارب روپے سے  100 ارب زائد ہے۔ اس طرح پچھلے سال اس عرصہ کے حاصل کردہ نیٹ ریونیو 3076ارب روپے کے مقابلے میں 10 فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے۔

ایف بی آر نے ماہ مارچ کے اعدادو شمار بھی جاری کر دیئے ہیں ۔ ماہ مارچ میں ریونیو نیٹ کولیکشن 475ارب روپے رہا جبکہ مقرر کردہ ہدف 367ارب روپے تھا اس طرح مقرر کردہ ہدف کے مقابلے میں129 فیصد اضافہ حاصل ہو اہے اور پچھلے سال مارچ کے حاصل کردہ نیٹ ریوینیو کے مقابلے میں46 فیصد اضافہ حاصل ہوا۔46 فیصد اضافہ پچھلے سال ماہ مارچ کے مقابلے میں ریکارڈاضافہ ہے  جو کہ اس سے پہلے حا صل نہیں کیا گیا۔ماہ مارچ کے آخری دن کے اختتام تک اور بک ایڈجسٹمنٹ کی مد میں حاصل ہونے والی وصولیوں کے بعدمحصولات کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں گراس ریونیو پچھلے سال کے 3178 ارب روپے کے مقابلے میں 3571ارب روپے رہا اور 13 فیصد اضافہ حاصل ہوا۔رواں مالی سال اب تک 177 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے جا چکے ہیں جو کہ پچھلے سال اس عرصہ میں 102ارب روپے تھے۔ اس سال اب تک ریفنڈز کے اجراء میں 74 فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے ۔ ریفنڈز کی تیز تر ادائیگی اس بات کا ثبوت ہے کہ ایف بی آر مختلف صنعتوں کو درپیش لیکویڈیٹی مسائل کو حل کرنے میں کوشاں ہے۔

 ریونیو حصول میں بہترین کارکردگی ملکی معاشی سرگرمیوں میں تیزی کی نشاندہی کر تی ہے حالانکہ کووڈ 19 کی تیسری لہر کا بھی سامنا ہے۔ توقع ہے کہ اپریل تا جون ریوینو حصول میں معاشی ترقی کے باعث مزید بہتری آئی گی جو کہ پچھلے سال اس عرصہ میں کووڈ 19 کی وجہ سے جمود کا شکار تھی۔

ایف بی آر ٹیکس نیٹ میں اضافہ کے لئے بھر پور کوششیں کر رہا ہے ۔ ان کوششوں کے باعث مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔ 28 فروری 2021 تک ٹیکس سال 2020 کے لئے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد 28 لاکھ ہو چکی ہےجو کہ پچھلے سال اس عرصہ  تک 26 لاکھ تھی اس طرح ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد میں 8 فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے۔ ٹیکس گوشوارں کے ساتھ ادا شدہ ٹیکس51 ارب روپے رہا جو کہ پچھلے سال اس عرصہ میں 33ارب روپے تھا۔ اس طرح اس سال ٹیکس ادائیگی میں 54 فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے۔

یہان یہ بات قابل ذکر ہے کہ پچھلے سال گوشوارے داخل کرنے کی آخری تاریخ 25فروری تھی۔ ایف بی آر کا 8 دسمبر 2020 آخری تاریخ رکھنے اور تاریخ میں توسیع نہ کرنے کے فیصلے کی وجہ سے پچھلے سال کے ٹیکس سال کے مقابلے میں ٹیکس سال 2020 میں زائد گوشوارے داخل ہوئے ہیں اور گوشواروں کے ساتھ زائد ٹیکس حاصل ہوا ہے۔ ٹیکس سال 2020 میں نئے ریٹرن فائلرز کی تعداد 1لاکھ 23 ہزار چھ سو اسی رہی اور 511 ملین روپے کا اضافی ٹیکس حاصل ہوا۔

رواں مالی سال جولائی تا فروری سیلز ٹیکس ریٹرنز داخل کرنے والوں کی تعداد 1 لاکھ 79 ہزار پانچ سو چوراسی رہی جو کہ پچھلے سال اس عرصہ میں ا لاکھ 67 ہزار سات سو انہتر تھی اس طرح اس سال سیلز ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد میں  7.04 فیصد  اضافہ حاصل ہوا۔ سیلز ٹیکس گوشواروں کے ساتھ اس سال 624 ارب  روپےسیلز ٹیکس حاصل ہوا جو کہ پچھلے سال 536 ارب روپے تھا اس طرح 16.41 فیصد اضافہ حاصل ہوا۔

ایف بی آر نے پوائینٹ آف سیل سسٹم کے ساتھ منسلک ہونے والے بڑے ریٹیلرز کی تفصیلات بھی جاری کر دی ہیں جس کے مطابق 10283سیل مشینیں پوائینٹ آف سیل سسٹم کے ساتھ منسلک کی جا چکی ہیں۔

پاکستان کسٹمز نے سمگلنگ کے خلاف بہت موثر اقدامات اٹھائیں ہیں جس کی بدولت مارچ 2021 میں 3.634 ارب روپے مالیت کی سگل شدہ اشیاء ضبط کی گئی ہیں جبکہ پچھلے سال اسی ماہ میں 2.74 ارب روپے مالیت کی اشیاء ضبط کی گئی تھی۔اس طرح ماہانہ اضافہ 39فیصد حاصل ہوا ہے۔ رواں مالی سال جولائی تامارچ 45.98 ارب روپے مالیت کی اشیاء ضبط ہوئی ہیں جبکہ پچھلے سال اس عرصہ میں 27.7 ارب روپے مالیت کی اشیاء ضبط ہوئی تھی۔ اس طرح 66فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے۔ رواں مالی سال کے نو ماہ میں ضبط شدہ اشیاء کی مالیت 46ار ب روپے پچھلے پورے سال میں ضبط شدہ اشیاء کی مالیت 36 ارب روپے سے بڑھ گئی ہے۔

ڈائیریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن آئی آر نے جولا ئی تا مارچ 2021 کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ ڈائیریکٹوریٹ جنرل نے 846 انوسٹی گیشن رپورٹس فیلڈ دفاتر کو بھیجی جس کے باعث 147 ارب روپے کی ریونیو چوری کا انکشاف ہوا۔ ڈائیریکٹوریٹ جنرل نے اکتوبر 2018 سے مارچ 2021 تک اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت 175 افراد کے خلاف 136  شکایات درج کی جس کی وجہ سے 50 ارب روپے کی ریونیو چوری کا پتہ چلا۔ ڈائیریکٹوریٹ جنرل نے غیر قانونی سگریٹس کے 5057 کارٹنز جس میں 5 کروڑ 5 لاکھ 70 ہزار سگریٹ سٹکس تھی، کو ضبط کیا۔

 

 

Adnan Akram Bajwa
Secretary PR FATE Wing
Mar 31, 2021
Copyright © . All rights reserved. Federal Board of Revenue Govt of Pakistan.