Latest FBR Releases
Member Federal Board of Revenue (IR-Operations), Mr. Qaiser Iqbal held a very important meeting with the top leadership of FBR Field Formations through video link facility, this afternoon. He reaffirmed his commitment to continue with integration of eligible Tier-1 retailers with full force and vigour. He conveyed the unflinching resolve of Adviser to P.M on Finance & Revenue, Mr. Shaukat Tarin with the directions that the largest 500 retailers be fully integrated in the first phase, followed by next 500 and so on. The prize Scheme launched by FBR on both Print and Electronic Media was also discussed in details. He directed the Field Formations to ensure its proper promotion and ensure that the Tier-1 retailers update all their branches on Goolge to facilitate their customers.
Mr. Qaiser Iqbal also stressed upon effective enforcement measures for ensuring true and accurate reporting of sales by Tier-1 integrated retailers. He emphasized upon adopting all penal and prosecution measures against defaulting Tier-1 retailers on account of non-integration and those involved in tax fraud of any shade or grade.
He also hoped that Team Inland Revenue would spare no effort nor energy to make this innovative campaign on POS a true success story which promises a significant increase in tax revenue.
ایف بی آر پی او ایس مہم کی کامیابی کیلئے پر عزم
ممبر فیڈرل بورڈ آف ریونیو(آئی آر آپریشنز) قیصر اقبال نے آج سہ پہر ویڈیو لنک کے ذریعے ایف بی آر فیلڈ فارمیشنز کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی۔ انہوں نے پوری قوت اورصلاحیت کے ساتھ ٹیئر ون کے اہل ریٹیلرز کے انضمام کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات شوکت ترین کے اس غیر متزلزل عزم کو بھی واضح کیا کہ پہلے مرحلے میں سب سے بڑے 500 ریٹیلرز کو مکمل طور پر پی او ایس سسٹم کے ساتھ منسلک کیا جائے گا اوربعد ازاں اگلے 500 اورپھر یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا ۔ ایف بی آر کی جانب سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر چلائی جانے والی انعامی سکیم پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے فیلڈ فارمیشنز کو ہدایات دیں کہ وہ اس کی بھرپور تشہیر کو یقینی بنائیں اور ٹیئر ون ریٹیلرز اپنے صارفین کی سہولت کے لیے گوگل پر اپنی تمام برانچز کو اپ ڈیٹ کریں۔
قیصر اقبال نے پی او ایس سے منسلک ٹیئر ون کے ریٹیلرز کی جانب سے سیلز کی درست اور صحیح رپورٹنگ کو یقینی بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے عدم انضمام کی وجہ سے ڈیفالٹ ٹیئر ون ریٹیلرز اور کسی بھی قسم کے ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کے خلاف تعزیری اور قانونی کارروائی کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے یہ امید ظاہر کی کہ ٹیم ان لینڈ ریونیو پی او ایس پر مبنی اس شاندار مہم کو کامیاب بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی جو ٹیکس ریونیو میں نمایاں اضافے کا پیش خیمہ بنے گی ۔