The Federal Board of Revenue (FBR) has signed a landmark agreement with the Lahore University of Management Sciences (LUMS) for the design and delivery of a customized Postgraduate Diploma (PGD) Programme for FBR officers. The initiative is aimed at strengthening the professional capacity of Pakistan’s tax administration.
The signing ceremony was held at the FBR Headquarters, Islamabad, and was presided over by Chairman FBR, Mr. Rashid Mahmood Langrial. It was attended by Members of the Board, senior FBR officers, Director Generals of Inland Revenue and Customs Academies, and officers of the Transformation Delivery Unit (TDU). Representing LUMS, Provost Dr. Tariq Jadoon and Dean of Suleman Dawood School of Business (SDSB), Dr. Adeel Zafar, were present on the occasion.
In his remarks, Chairman FBR, Mr. Rashid Mahmood Langrial, congratulated both FBR and LUMS teams for designing a rigorous and customized diploma programme which shall equip FBR officers with essential skills in modern tax administration, particularly in the domains of digitalization and data analytics.
Earlier, Member (Administration/HR), Mr. Mohammad Iqbal, outlined the key deliverables of the programme, which include enhancing FBR officers’ capacity in specialized areas such as advanced accounting, data analytics, digital economy, e-commerce, supply chain management, trade analytics, and international taxation.
Speaking on the occasion, Dean SDSB, Dr. Adeel Zafar, reaffirmed LUMS’ commitment to ensuring the success of the programme. He expressed confidence that this collaboration between FBR and LUMS would be both impactful and enduring.
The PGD Programme is a major milestone under FBR’s wider Transformation Plan, which seeks to modernize Pakistan’s federal tax administration by building operational expertise, organizational capacity enhancement, digitalization and advanced enforcement measures.
The diploma program will commence on October 20, 2025, with the participation of 51 probationary FBR officers. This first-of-its-kind program will equip FBR officers with globally relevant expertise to effectively meet emerging challenges in revenue administration and trade facilitation.
**
ایف بی آر
***
پریس ریلیز
***
ایف بی آر اور لمز کے درمیان افسران کی تربیت کے لیے پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرام کے تاریخی معاہدے پر دستخط
***
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کے ساتھ پیر کے روز ایک تاریخی معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت لمز ان لینڈ ریونیو سروس اور پاکستان کسٹمز کے افسران کے لیے ایک خصوصی پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرام شروع کرے گا۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان کی ٹیکس ایڈمنسٹریشن کی پیشہ ورانہ صلاحیت میں مزید اضافہ کرنا ہے۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب ایف بی آر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس کی صدارت چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کی۔ اس موقع پر بورڈ کے ممبران، ایف بی آر کے سینئر افسران، ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز اکیڈمیوں کے ڈائریکٹر جنرلز اور ٹرانسفارمیشن ڈلیوری یونٹ کے افسران بھی موجود تھے ۔ لمز کی نمائندگی پرووسٹ ڈاکٹر طارق جدون اور سلیمان داؤد اسکول آف بزنس کے ڈین ڈاکٹر عدیل ظفر نے کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے ایف بی آر اور لمز دونوں کی ٹیموں کو ایک جامع اور خصوصی ڈپلومہ پروگرام ڈیزائن کرنے پر مبارک باد دی ۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے ایف بی آر کے افسران جدید ٹیکس ایڈمنسٹریشن سے متعلق ضروری مہارتوں بالخصوص ڈیجیٹلائزیشن اور ڈیٹا اینالیٹکس سے آراستہ ہو سکیں گے۔
اس سے پہلے ممبرایڈمنسٹریشن/ایچ آر محمد اقبال نے پروگرام کے اہم نکات پر روشنی ڈالی جن میں ایف بی آر افسران کی استعداد کار کو ایڈوانسڈ اکاؤنٹنگ، ڈیٹا اینالیٹکس، ڈیجیٹل اکانومی، ای کامرس، سپلائی چین مینجمنٹ، ٹریڈ اینالیٹکس اور انٹرنیشنل ٹیکسیشن جیسے خصوصی شعبوں میں بڑھانا شامل ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر عدیل ظفر نے پروگرام کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے لمز کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے امید ظاہرکی کہ ایف بی آر اور لمز کے درمیان یہ تعاون مؤثر اور دیرپا ثابت ہوگا۔
پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرام ایف بی آر کے وسیع تر ٹرانسفارمیشن پلان کا ایک اہم سنگ میل ہے جس کا مقصد پاکستان کی فیڈرل ٹیکس ایڈمنسٹریشن کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے جس میں آپریشنل مہارت، ادارہ جاتی صلاحیت میں اضافہ، ڈیجیٹلائزیشن اور انفورسمنٹ کے جدید اقدامات شامل ہیں۔
پہلا ڈپلومہ پروگرام 20 اکتوبر 2025 سے شروع ہوگا، جس میں ایف بی آر کے 51 پروبیشنری افسران شریک ہوں گے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے جو ایف بی آر کے افسران کو عالمی سطح کی مہارت حاصل کرنے کے قابل بنائے گا تاکہ وہ ریونیو ایڈمنسٹریشن اور ٹریڈ فسیلیٹیشن میں ابھرتے ہوئے چیلنجز کا مؤثر طور پر مقابلہ کر سکیں۔
***