Each year in September, the Federal Board of Revenue (FBR) approaches Pakistan Telecommunication Authority (PTA) to send customized text messages reminding taxpayers to file their income tax returns before the statutory deadline. In line with this practice, this year FBR requested PTA on 15 September, 2025 to send messages to taxpayers to file their tax returns ahead of the 30 September, 2025 filing deadline. Accordingly, all such messages were sent before the deadline.
Today, however, FBR has received multiple complaints from taxpayers who have received SMS messages purportedly from various telecom service providers asking them to file their income tax returns for Tax Year 2025 before the 30 September, 2025 deadline, which has already passed.
Upon inquiry, it has been confirmed that FBR has not authorized issuance of these messages. It appears that the messages were transmitted inadvertently by the telecom service providers due to a technical glitch on their part.
On further inquiry, PTA has informed that these messages have been transmitted due to a technical glitch on part of telecom service providers.
FBR is actively looking into the matter and PTA has been requested to engage with the relevant telecom operators to ensure timely resolution of the issue. FBR is always available for esteemed taxpayers for any assistance and remains committed to facilitating them and ensuring clear and accurate communication at all times.
ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز کی جانب سے غلطی سے جاری کیے گئے ٹیکس ریٹرن میسج کے بارے میں ایف بی آر کی وضاحت
ہر سال ستمبر میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ذریعے ٹیکس دہندگان کو آخری تاریخ سے قبل انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی یاددہانی کے لیے خصوصی ٹیکسٹ پیغامات بھیجتا ہے۔ اسی سلسلے کے تحت اس سال بھی ایف بی آر نے 15 ستمبر 2025 کو پی ٹی اے سے درخواست کی کہ وہ ٹیکس دہندگان کو30 ستمبر 2025 کی آخری تاریخ سے قبل گوشوارے جمع کرانے کے لیے پیغامات ارسال کرے۔ یہ تمام پیغامات آخری تاریخ سے پہلے بھیج دیے گئے تھے۔
تاہم آج ایف بی آر کو ٹیکس دہندگان کی طرف سے متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں کہ مختلف ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز کی جانب سے انہیں ایسے میسج موصول ہوئے ہیں جن میں ٹیکس سال 2025 کے انکم ٹیکس ریٹرن کو30 ستمبر 2025 کی ٓآخری تاریخ سے پہلے جمع کرانے کا کہا گیا ہے جو کہ پہلے ہی گزر چکی ہے۔
تحقیقات سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ ایف بی آر نے اس وقت ایسے کسی بھی میسج کو بھیجنے کا نہیں کہا ۔ بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ یہ میسجز ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز کی جانب سے تکنیکی خرابی کے باعث غلطی سے بھیج دیے گئے۔
مزید تحقیقات پر پی ٹی اے نے بھی تصدیق کی ہے کہ یہ میسجز ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز کی تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہی جاری ہوئے ہیں۔
ایف بی آر اس معاملے کی تحقیق کر رہا ہے اور پی ٹی اے حکام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ ٹیلی کام سروس پروائیڈرز سے رابطہ کر کے اس مسئلہ کو بروقت حل کرنے میں معاونت کرئے۔ ایف بی آر ہمیشہ معزز ٹیکس دہندگان کی رہنمائی اور مدد کے لیے دستیاب ہے اور واضح اور درست معلومات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے۔