Latest FBR Releases
FBR has completed actions on DNFBPs in the FATF action plan in just one reporting cycle and one year ahead of the deadlines in September 2022. The FATF plenary in its public statement has noted that Pakistan has now satisfied the requirements of most of its action items under the 2021 action plan, ahead of deadlines and in its first reporting cycle.
In June 2021, the FATF plenary had approved a seven actions new action plan for Pakistan, focusing on combating money laundering. This action plan contained two actions specific to DNFBPs, in particular the real estate agents and Dealers in Precious Metals and Stones (DMPS). FBR was already designated as AML/CFT regulatory authority for real estate agents, DPMS and accountants other than those registered with ICAP and ICMAP under the Anti-Money Laundering Act, 2010, through amendments made in September 2020.
Since designation of FBR as the AML/CFT regulatory authority, FBR issued AML/CFT regulations for its regulated entities and also embarked upon an extensive outreach to educate and facilitate the DNFBPs on implementation of the new AML/CFT regime. A dedicated portal was made available on FBR website, which contains comprehensive guidance documents and other information for the DNFBPs. FBR also launched a customized mobile App for the registration by DNFBPs, screening the lists of proscribed /designated persons and generating Suspicious Transaction Reports (SRTs). A detailed supervisory plan was chalked out for offsite and onsite supervision of the DNFBPs.
Since June 2021, FBR has carried out onsite inspections of a large number of DNFBPs and imposed a wide range of penalties on the delinquent entities. The real estate associations were also taken on board for implementation of the AML/CFT obligations.
The Chairman FBR Dr. Muhammad Ashfaq Ahmed congratulated DG DNFBPs, Mr. Mohammad Iqbal, and his team for the tireless efforts to complete the actions on DNFBPs in a short span of three months and one year ahead of the deadlines. The Chairman FBR however noted that FBR will continue implementing the AML/CFT regulations in order to curb the menace of money laundering through the real estate and precious metals and stones, including gold and jewellery.
ایف بی آر کا ڈی این ایف بی پیز سےمتعلق فیٹف اقدامات پر حتمی تاریخ سے قبل عمل درآمد
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نےڈی این ایف بی پیز سے متعلق فیٹف اقدامات پر عمل درآمد پہلے رپورٹنگ پیریڈ میں حتمی تاریخ ستمبر 2022 سے ایک سال قبل مکمل کر لیا ہے۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ پاکستان نے 2021 کے مجوزہ بیشتر اقدامات پر مطلوبہ عمل درآمد کو بہت قلیل وقت میں حتمی تاریخ سے قبل مکمل کر لیا ہے۔
اس سلسلے میں جون 2021 کے منعقدہ فیٹف اجلاس میں پاکستان کے لئے سات نکاتی نئے ایکشن پلان کی منظوری دی گئی تھی۔ اس ایکشن پلان کے دو نکات ڈی این ایف بی پیز باالخصوص رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اور قیمتی دھاتوں اور پتھروں کے ڈیلرز سے متعلقہ تھے۔ ایف بی آر کو اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت ستمبر 2020 میں کی گئی ترامیم کی روشنی میں اینٹی منی لانڈرنگ اور دھشت گردی کی مالی معاونت کے سد باب کے حوالے سے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس، قیمتی دھاتوں اور پتھروں کے ڈیلرز اور آئی سی اے پی اور آئی سی ایم اے پی میں غیر رجسٹرڈ اکاؤنٹینٹس (جو آئی سی اے پی اور آئی سی ایم اے پی میں رجسٹرڈنہ ہوں )کے لئے ریگولیٹری اتھارٹی مقر ر کیا گیا ہے۔
اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے سد باب کے حوالے سے ریگولیٹری اتھارٹی مقرر کرنے کے بعدایف بی آر نے اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے سد باب اور روک تھام کے لئے قواعد متعارف کئے اور اس حوالے سے ڈی این ایف بی پیز کو سہولت دیتے ہوئے اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے سد باب کے لئے متعارف کردہ قواعد کو آسانی سے سمجھانے کے لئے ایک جامع مہم کا آغاز کیا ۔ اس حوالے سے ایف بی آر کی ویب سائٹ پر پورٹل کی دستیابی کو یقنی بنایا گیاجس میں ڈی این ایف بی پیز کی راہ نمائی کے لئے جامع ہدایات موجود ہیں۔ ایف بی آر نے ڈی این ایف بی پیز کی رجسٹریشن کے لئے موبائل ایپ بھی متعارف کرائی جس کے ذریعےمزید ممنوعہ افراد کی لسٹ سکرینینگ اور مشکوک ٹرانزیکشن رپورٹس کااجراء بھی ممکن ہے۔علاوہ ازیں ڈی این ایف بی پیز کی مکمل نگرانی کے لئے مفصل پلان مرتب کیا گیا ۔
جون 2021 سے اب تک ایف بی آر نےبڑی تعداد میں ڈی این ایف بی پیز کے آن سائٹ انسپیکشن کئے اور متعارف کر دہ قواعد کی خلاف ورزی پر غیر ذمہ داران پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا۔ اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے سد باب پر مبنی قواعد پر عمل درآمد کے لئے رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشنز کاتعاون بھی حاصل کیا گیا ۔
چئیرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق احمد نے ڈائیریکٹر جنرل ڈی این ایف بی پیز محمد اقبال اور ان کی ٹیم کو تین ماہ کے قلیل عرصہ میں اور حتمی تاریخ سے ایک سال قبل ڈی این ایف بی پیز کے حوالے سے فیٹف اقدامات پر عمل درآمد کو یقنی بنانے پر مبارک باد دی ہے۔ چئیرمین ایف بی آر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایف بی آر اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے سد باب پر مبنی قواعد و ضوابط پر عمل درآمد جاری رکھے گا تا کہ رئیل اسٹیٹ اور قیمتی دھاتوں اور پتھروں بشمول سونا و زیورات کے ذریعے کی جانے والی منی لانڈرنگ کا قلع قمع کیا جا سکے۔