Latest FBR Releases
On the directives of Directorate General of Anti-Benami Initiative, Islamabad, three Benami Zones at Islamabad, Lahore and Karachi have started awareness campaign with various business chambers of the country.
As part of the drive, Commissioner Benami Zone, Islamabad along with his team members consisting of Deputy Commissioner and Assistant Commissioner conducted meetings with Sarhad Chamber of Commerce and Industry and Islamabad Chambers of Commerce and Industry.
During the presentation, the chamber members were informed that the major motive behind Benami Transactions are to evade taxes, hide proceeds of crime, defraud creditors/banks/financial institutions, avoid departmental probe and scrutiny of regulators, avoid certain political and social risks, and bypass land reforms. To check these practices Benami law has been introduced in the country.
Practical examples of the Benami Transactions include land acquisition by public office holders/other shadow investors through front men in real estate projects. In other cases, vehicles and land have been registered in the name of employees, servants, relatives etc. Moreover, Benami bank accounts opened by businesses in the name of employees for avoiding tax scrutiny and parking of untaxed/illegal/laundered money in purchase of assets through shell companies.
The meeting also covered aspects of whistle blowers who are main source of information to catch benami transactions. It was informed during the session that the government has announced reward for informers of benami transactions. Presentations were made by Benami Zone Islamabad which was followed by question and answer session.
Following the Benami Law presentation, intelligence and investigation wing of FBR at Peshawar and Islamabad also made presentation on anti-money laundering Act 2010.
As part of drive for awareness, a similar kind of meeting will be held on 16 August, 2021 with the Rawalpindi Chamber of Commerce and Industry.
ایف بی آر کی بے نامی لین دین اور منی لانڈرنگ پر ملک گیر آگاہی مہم جاری
ڈائرکٹوریٹ جنرل اینٹی بے نامی انیشیٹیو اسلام آباد کی ہدایات پر، اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں واقع تین بے نامی زونز نے ملک کے مختلف کاروباری چیمبرز کے ساتھ آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
اس مہم کے تحت، کمشنر بے نامی زون اسلام آباد نے اپنی ٹٰیم کے ارکان، ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور اسلام آباد چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ تفصیلی ملاقاتیں کیں جن میں مختلف پریزینٹیشنز دی گئیں۔
چیمبرز کے ارکان کو بتایا گیا کہ بے نامی ٹرانزیکشنز کے بنیادی مقاصد میں ٹیکس چوری، جرائم سے حاصل شدہ سرمایہ چھپانا، کریڈیٹرز/بینکوں/مالیاتی اداروں کو دھوکہ دینا، اداراجاتی تحقیقات اور ریگیولیٹرز کی جانچ پڑتال سے بچنا، مخصوص سیاسی اور سماجی خطرات سے بچنا اور لینڈ ریفارمز کو بائی پاس کرنا شامل ہوتے ہیں۔
بے نامی ٹرانزیکشنز کی عملی مثالوں میں پبلک آفس ہولڈرز/دیگر پوشیدہ انویسٹرز کا رئیل ایسٹیٹ پراجیکٹس میں فرنٹ مینوں کے ذریعے پراپرٹی کا حصول شامل ہے۔ دیگر کیسز میں، گاڑیوں یا زمین کی اپنے ملازمین، نوکروں، رشتہ داروں وغیرہ کے نام پر رجسٹریشن بھی کروائی گئی۔ اس کے علاوہ، کاروباروں کی طرف سے ملازمین کے نام پر کھولے گئے بے نامی اکاؤنٹس بھی شامل ہیں جن کا مقصد ٹیکس معاملات کی جانچ پڑتال سے بچنا اور غیر ٹیکس شدہ/ناجائز/منی لانڈرنگ کی گئی رقم کو شیل کمپنوں کے ذریعے اثاثوں کی خریداری میں استعمال کر کے اس رقم کو ٹھکانے لگانا ہے۔
میٹنگ کے دوران مخبری کرنے والوں سے متعلق امور زیرِ غور آئے جو بے نامی ٹرانزیکشنز کو پکڑنے کیلئے معلومات کا سب سے اہم ذریعہ ہیں۔ شرکا کو بتایا گیا کہ حکومت نے بے نامی ٹرانزیکشنز کی خبر دینے والوں کیلئے انعام کا اعلان کیا ہے۔
بے نامی زون اسلام آباد کی جانب سے چیمبرز کو مختلف پریزینٹیشنز دی گئیں اور میٹنگ کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد کیا گیا۔
بے نامی قانون سے متعلق پریزینٹیشن کے بعد، پشاور اور اسلام آباد میں ایف بے آر کے انٹیلیجنس اور انویسٹیگیشن ونگ کی طرف سے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 پر بھی پریزینٹیشن دی گئی۔
آگاہی مہم کے تحت، 16 اگست، 2021 کو راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ ایسی ہی ایک میٹنگ منعقد کی جائے گی۔