Latest FBR Releases
Federal Board of Revenue (FBR) has released the provisional revenue collection figures for the first seven months of current year. According to the provisional information, FBR has collected net revenue of Rs.2570 billion during Jul-Jan period, which has significantly exceeded the target of Rs.2550 billion. This represents a growth of about 6.4% over the collection of Rs.2416 billion during the same period last year.
The net collection for the month of January was Rs.364 billion against a target of Rs.340 billion, representing an increase of 12.3% over last January and 107% of the target. This is the first double-digit monthly growth during the fiscal year.
On the other hand, the gross collections increased from Rs.2464 billion to Rs.2699 billion, showing an increase of nearly 10%. The amount of refunds was Rs.129 billion compared to Rs.69 billion paid last year, showing an increase of 87%. This is reflective of FBR’s resolve to fast-track refunds to prevent liquidity issues of the industry.
The improved revenue performance is a reflection of growing economic activities in the country despite facing the challenge of second wave of COVID-19. Going forward, it is expected that this revenue performance would be further strengthened as economic recovery gains more momentum.
FBR is expending serious efforts to broaden the tax base in the country. Early signs suggest such efforts are bearing fruits. As on 30-1-2021, income tax returns filed numbered 2.52 million compared to 2.31 million last year, showing an increase of 9%. The tax deposited with returns was Rs.48.3 billion compared to only Rs.29.6 billion, showing an increase of 63%.
Besides, FBR has issued notices to nearly 1.4 million taxpayers, who were supposed to file return, or filed nil return, or mis-declared their assets to comply with their legal obligations. The exercise is eliciting encouraging response. However, those who are not complying would be pursued diligently until compliance is achieved.
ایف بی آر نے رواں مالی سال جولائی تا جنوری ہدف سے زائد ریونیو حاصل کر لیا
فیڈرل بور ڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں حاصل کردہ ابتدائی ریونیو کولیکشن کی تفصیلات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق ایف بی آر نے جولائی تا جنوری 2570 ارب روپے کا نیٹ رینیو حاصل کیا ہے جو کہ اس عرصہ کے مقر ر کردہ ہدف 2550 ارب روپے سے زائد ہے۔ اس طرح پچھلے سال اس عرصہ کے حاصل کردہ نیٹ ریونیو 2416 ارب روپے کے مقابلے میں 6.4 فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے۔
ایف بی آر نے ماہ جنوری کے اعدادو شمار بھی جاری کر دیئے ہیں ۔ ماہ جنوری میں ریونیو نیٹ کولیکشن 364 ارب روپے رہا جبکہ مقرر کردہ ہدف 340 ارب روپے تھا اس طرح مقرر کردہ ہدف کے مقابلے میں 107 فیصد اضافہ حاصل ہو اہے اور پچھلے سال جنوری کے حاصل کردہ نیٹ ریوینیو کے مقابلے میں 12.3 فیصد اضافہ حاصل ہوا۔رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں گراس ریونیو پچھلے سال کے 2464 ارب روپے کے مقابلے میں 2699 ارب روپے رہا اور دس فیصد اضافہ حاصل ہوا۔
رواں مالی سال اب تک 129 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے جا چکے ہیں جو کہ پچھلے سال اس عرصہ میں 69 ارب روپے تھے۔ اس سال اب تک ریفنڈز کے اجراء میں 87 فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے ۔ ریفنڈز کی تیز تر ادائیگی اس بات کا ثبوت ہے کہ ایف بی آر مختلف صنعتوں کو درپیش لیکویڈیٹی مسائل کو حل کرنے میں کوشاں ہے۔ ریونیو حصول میں بہترین کارکردگی ملکی معاشی سرگرمیوں میں تیزی کی نشاندہی کر تی ہے حالانکہ کووڈ 19 کی دوسری لہر کا بھی سامنا ہے۔ توقع ہے کہ ریوینو حصول میں معاشی ترقی کے باعث مزید بہتری آئی گی۔
ایف بی آر ٹیکس نیٹ میں اضافہ کے لئے بھر پور کوششیں کر رہا ہے ۔ ان کوششوں کے باعث مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔ 30 جنوری 2021 تک انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد 25 لاکھ 20 ہزار ہو چکی ہےجو کہ پچھلے سال اس عرصہ تک 23 لاکھ 10 ہزار تھی اس طرح ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد میں 9 فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے۔ ٹیکس گوشوارں کے ساتھ ادا شدہ ٹیکس 48.3 ارب روپے رہا جو کہ پچھلے سال اس عرصہ میں 29.6 ارب روپے تھا۔ اس طرح اس سال ٹیکس ادائیگی میں 63 فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے۔
اس کے علاوہ ایف بی آر نے 14 لاکھ ٹیکس گزاروں کو نوٹسز جاری کئے ہیں جنہوں نے گوشوارے داخل نہیں کئے یا صفر قابل ٹیکس آمدنی ظاہر کی ہے یا پھر اپنے اثاثوں کی غلط تفصیلات فراہم کی ہیں۔ ایف بی آر کے اس اقدام سے حوصلہ افزا نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔ ایف بی آر ٹیکس قوانین کی تعمیل نہ کرنے والوں کے خلاف بھر پور قانونی کاروائی جاری رکھے گا۔