Latest FBR Releases
Federal Board of Revenue (FBR) has extended the date of payment and submission of Sales Tax and Federal Excise Return for the Tax Period of April, 2021 under Section 74 of the Sales Tax Act, 1990 and Section 43 of the Federal Excise Act, 2005.
In its letter to all Chief Commissioners IR, FBR has informed about the extension in date of payment of Sales Tax and FED up to 18-5-2021 which was earlier set as 15-5-2021. Similarly, the date of submission of Sales Tax & Federal Excise Return has been extended up to 21-5-2021 which was earlier set as 18-5-2021. FBR has taken this decision due to Eid-ul-Fitr holidays.
سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی ادائیگی اور گوشوارے جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع
فیڈرل بور ڈ آف ریونیو نے سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی شق 74 اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کی شق 43 کے تحت سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی ادائیگی اور گوشوارے جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں ایف بی آر نے تمام چیف کمشنرز آئی آر کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا کرنے کی تاریخ میں 18 مئی 2021 تک توسیع کر دی گئی ہے جو کہ پہلے 15 مئی 2021 تھی۔ اسی طرح سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز گوشوارے داخل کرنے کی تاریخ میں 21 مئی 2021 تک توسیع کر دی گئی ہے جو کہ پہلے 18 مئی 2021 تھی۔ ایف بی آر نے تاریخ میں توسیع کا فیصلہ عید الفطر کی چھٹیوں کی وجہ سے کیا ہے۔