Latest FBR Releases
Federal Board of Revenue (FBR) has issued a clarification about a news item appearing in Daily Express Tribune wherein it is alleged in the news story that FBR had directed all Commissioners (Appeals) to report to the heads of Regional and Large Tax Offices.
FBR has clarified that the news item reflects misunderstanding and out of context reference of Legal Wing’s letters dated 11th and 20th August, 2021. While explaining the reason of writing the letters, FBR referred to the Video Link Conference of Commissioners Appeals held on 10th August, 2021, which was chaired by erstwhile Special Assistant to PM on Finance & Revenue Dr. Waqar Masood and the then Chairman FBR Asim Ahmad wherein it was directed that a quarterly review meeting may be conducted by Commissioners (Appeals) with the relevant Chief Commissioners of field offices to highlight legal and factual shortcomings of orders passed by the officers in field formations.
The said news report is based on incorrect appraisal of facts, as no such directions have been issued with the purpose to interfere in the judicial process of Commissioners (Appeals). FBR has further clarified that the office of Commissioner (Appeals) is an independent judicial forum. The instructions are of advisory nature and do not place Commissioners IR (Appeals) under the administrative control of Chief Commissioners or field formations. The purpose of the instructions was to highlight legal and factual shortcomings of orders of the officers to help improve quality of assessment orders. This will help reduce unnecessary litigation, as weak assessment orders do not stand the test of appeal and burden the taxpayers as well as the department with unnecessary litigation. FBR has further clarified that in view of the increasing workload of the Commissioners IR (Appeals), the said letter is also being withdrawn to allow them to concentrate more on timely disposal of pending appeal cases.
ایف بی آر کی وضاحت
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انگریزی روزنامہ ایکسپریس ٹریبیون میں چھپنے والی خبر پر وضاحت جاری کی ہے ۔ خبر میں لکھا گیا ہے کہ ایف بی آر نے تمام کمشنرز اپیلز کو ریجنل اور لارج ٹیکس دفاتر کے سربراہان کو رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ایف بی آر نے وضاحت میں کہا ہے کہ خبر میں لیگل ونگ ایف بی آر کے مراسلے بتاریخ 11 اور 20 اگست 2021 کا حوالہ دے کر سیاق وسباق سے ہٹ کر اور غلط فہمی کی بناء پر معلومات بیا ن کی گئی ہیں۔ ان خطوط کو لکھنے کی ضرورت پر وضاحت دیتے ہوئے ایف بی آر نے کہا کہ سابقہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ و ریونیو ڈاکٹر وقار مسعود اور سابقہ چئیرمین ایف بی آر عاصم احمد کی سربراہی میں 10 اگست کو کمشنرز اپیلز کی ویڈیو لنک کانفرس منعقد ہوئی جس میں ہدایات جاری کی گئی کہ سہ ماہی بنیادوں پر کمشنرز اپیلز متعلقہ ذیلی دفاتر کے چیف کمشنرز کے ساتھ ملاقات کیا کریں گے تا کہ ذیلی دفاتر کے افسران کی طرف سے جاری کئے گئے احکامات میں قانونی سقم کی نشاندہی کی جا سکے۔
ایف بی آر نے کہا کہ خبر میں حقائق کو صحیح انداز میں بیان نہیں کیا گیا کونکہ ایف بی آر نے ایسے کوئی احکامات جاری نہیں کئے جس میں کمشنرز اپیلز کو دیئے گئے قانونی اختیار و طریقہ کار میں رکاوٹ ڈالی جائے۔ ایف بی آر نے کہا کہ کمشنرز اپیلز کا دفتر ایک آزاد عدالتی فورم ہے ۔ جاری کردہ ہدایات محض مشاورتی نوعیت کی تھیں جو کہ کسی بھی طرح کمشنرز آئی آر اپیلز کو ذیلی دفاتر یا چیف کمشنرز کے ماتحت نہیں کرتی۔ ان ہدایات کا مقصد افسران کی طرف سے جاری کردہ احکامات میں موجود قانونی کوتاہیوں کو اجاگر کرنا تھا تا کہ اسیسمینٹ آرڈرز میں بہتری لائی جا سکے۔ اس طرح کمزور اسیسمینٹ آرڈرز کی بناء پر غیر ضروری چارہ جوئی سے بچا جا سکے گا اور ٹیکس گزاروں اور ادارے پر بے جا بوجھ سے بھی چھٹکارہ پایا جا سکے گا۔ ایف بی آر نے مزید وضاحت میں کہا ہے کہ کمشنرز آئی آر اپیلز پر بڑھتے ہوئے کام کے بوجھ کے پیش نظر ہدایات پر مشتمل اس مراسلہ کو بھی واپس لیا جا رہا ہے تا کہ وہ مکمل یکسوئی کے ساتھ مقررہ وقت کے اندر اپیلز کیسز کو نمٹا سکیں۔