Latest FBR Releases
Federal Board of Revenue (FBR) has issued a clarification on a news story titled “1 pc advance tax pushes up drug prices significantly” appearing in Daily Business Recorder on 3rd August, 2021. FBR has termed the information contained in the news story baseless and misleading. The news item has given a false impression that prices of medicines have increased due to withholding tax and that scarcity of certain drugs is also a result of withholding tax.
FBR has clarified that no new tax has been imposed on medicines. Major supply chain below manufacturers and distributors is out of tax net. This chain consists of distributors, dealers, sub-dealers, wholesalers and retailers. As a documentation measure, nominal withholding tax collection at the rates of 0.1% and 0.5% on sales to distributors and retailers respectively has been required to be collected by the sellers under the provisions of sections 236G and 236H of the Income Tax Ordinance, 2001. This is not a tax on the medicines but on the income of traders involved in the supply chain. This tax is adjustable against the final tax liability. This rate of tax is much below than the tax liability of the traders involved in whole sale and retail of medicines. The supply chain of medicines below the manufacturers and importers carries profit margin of 25% to 40%. The major part of the supply chain is out of tax net, therefore, this documentation measure has been taken.
FBR has clarified that this documentation measure was applicable to electronics, sugar, cement, iron and steel products, fertilizers, motorcycles, cigarettes, pesticides, glass, textile, beverages, paint and foam sectors prior to Finance Act, 2021. The scope of these documentation measures have been extended to pharmaceuticals, poultry and animal feed, edible oil and ghee, auto-parts, tyres, varnishes, chemicals, cosmetics and IT equipment.
FBR has clarified that the prices of medicines are controlled by DRAP Regulations. The withholding tax collection measures relating to the income of traders can in no way impact the prices of the medicines.
ایف بی آر کی وضاحت
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 3 اگست 2021 کو روزنامہ بزنس ریکارڈر میں "1 فیصد ایڈوانس ٹیکس کی وجہ سے ادویات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ " کے عنوان سے شائع خبر کی وضاحت جاری کی ہے۔ ایف بی آر نے اس خبر میں شامل معلومات کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ خبر نے غلط تاثر پیش کیا ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی وجہ سے ادویات کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں اور بعض ادویات کی کمی بھی ود ہولڈنگ ٹیکس کا نتیجہ ہے۔
ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ ادویات پر کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا ۔ مینوفیکچررز اور ڈسٹری بیوٹرز کے زیر سپلائی چین کا بڑا حصہ ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہے۔ یہ حصہ ڈسٹری بیوٹرز ، ڈیلرز ، سب ڈیلرز ، ہول سیلرز اور ریٹیلرز پر مشتمل ہے۔ دستاویزی اقدام کے طور پر ڈسٹری بیوٹرز اور ریٹیلرز کو فروخت پر بالترتیب 0.1فیصد اور 0.5فیصد کی شرح پر برائے نام ودہولڈنگ ٹیکس کی وصولی انکم ٹیکس آرڈینینس 2021 کی شق 236 جی اور 236 ایچ کے تحت فروخت کنندگان سے وصول کرنا ضروری ہے۔یہ ٹیکس ادویات پر نہیں بلکہ سپلائی چین میں شامل تاجروں کی آمدنی پر ہے۔ یہ ٹیکس حتمی ٹیکس لائبلٹی کے عوض ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔ ٹیکس کی یہ شرح ادویات کی ہول سیل اور ریٹیل سے وابستہ تاجروں کی ٹیکس لائبلٹی سے بہت کم ہے۔ مینوفیکچررز اور درآمد کنندگان کے زیر ادویات کی سپلائی چین 25 فیصد سے 40 فیصد تک منافع کا مارجن رکھتی ہے۔ سپلائی چین کا بڑا حصہ ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں اس لیے یہ دستاویزی اقدام اٹھایا گیا ہے ۔
ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ یہ دستاویزی اقدام الیکٹرانکس ، چینی ، سیمنٹ ، آئرن اور سٹیل کی مصنوعات ، کھادوں ، موٹر سائیکل ، سگریٹ ، کیڑے مار ادویات ، شیشے، ٹیکسٹائل ، مشروبات ، پینٹ اور فوم سیکٹرز پر فنانس ایکٹ 2021 سے پہلے ہی لاگو تھا۔ دستاویزی اقدامات کو دواسازی ، پولٹری اور جانوروں کی خوراک ، خوردنی تیل اور گھی ، آٹو پارٹس ، ٹائر ، وارنش ، کیمیکل ، کاسمیٹکس اور آئی ٹی آلات تک بڑھایا گیا ہے۔
ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ ادویات کی قیمتیں ڈی آر اے پی ریگولیشنز کے ذریعے کنٹرول ہوتی ہیں۔ تاجروں کی آمدنی سے متعلقہ ودہولڈنگ ٹیکس وصولی کے اقدامات کسی بھی طرح ادویات کی قیمتوں پر اثر انداز نہیں ہو سکتے۔