Latest FBR Releases
Federal Board of Revenue has issued a clarification on a news story titled “FBR issues thousands of suspicious exemption certificates” appearing in a magazine with the name “Profit” in its edition of 10th August, 2021. The news item, inter alia, mentions that FBR field formations have issued thousands of exemption certificates without fulfilling the requirements envisaged in law.
FBR has clarified that the news has been reported without understanding the relevant provisions of SRO 717(I)/2014 and context of FBRs’ correspondence with field formations. The law stipulates inherent mechanism for examining the propriety and correctness of the exemption certificates issued during a certain period and such exercise is a routine affair at field formation level. Accordingly, field formations were asked by FBR to conduct scrutiny of the exemption certificates issued during tax year 2020 at the time of close of the tax year. The news has been reported out of context and without ascertaining the facts of the matter.
ایف بی آر کی وضاحت
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 'پرافٹ' میگزین میں چھپنے والی خبر پر وضاحت جاری کی ہے۔ خبر میں ایف بی آر فیلڈ دفاتر کی طرف سے بڑی تعداد میں مشکوک استثنا سرٹیفیکیٹس کے اجراء کے حوالے سے غلط معلومات پیش کی گئی ہیں۔ خبر میں لکھا ہے کہ ایف بی آر کے فیلڈ دفاتر نے ہزاروں استثنا سرٹیفیکیٹس بغیر کسی جانچ پڑتال کے خلاف قانون جاری کئے ہیں۔
ایف بی آرنے وضاحت میں کہا ہے کہ خبر کو متعلقہ ایس آر او میں درج شقوں کو سمجھے بغیر اور اس سلسلے میں ایف بی آر اور فیلڈ دفاتر کے درمیان خط و کتابت کے تناظر میں غلط فہمی کی بناء پر جاری کیا گیا ہے۔ قانون میں استثنا سرٹیفیکیٹس کے اجراء کے حوالے سے طریقہ کار موجود ہے جو کہ استثنا سرٹیفیکیٹس کو خاص عرصہ میں جاری کرنے کے حوالے سے اس کی درستگی کا جائزہ لینے پر پابند کرتا ہے۔ استثنا سرٹیفیکیٹس کا اجراء فیلڈ دفاتر کی سطح پر ایک معمول کا معاملہ ہے۔ اس سلسلے میں ایف بی آر ہیڈکوارٹر نے تمام فیلڈ دفاتر کو ٹیکس سال 2020 کے اختتام پر تمام جاری کردہ استثنا سرٹیفیکیٹس کی جانچ پڑتال کرنے کا پابند کیا ہے جو کہ معمول کی مشق ہے۔ خبر میں حقائق کو جانے بغیر اور سیاق و سباق کو سمجھے بغیر معلومات جاری کی گئی جو کہ بے بنیاد ہیں۔