FBR Issues Two More SROs to Provide Exemption from Taxes/Duties on Import of Onion & Tomatoes to Stabilise Commodity Prices Escalating Due to Floods
Recent floods have brought unprecedented crop damage. As a result, the prices of onion and tomatoe have sky-rocketed in the local markets. In order to alleviate the sufferings of the people due to abnormal price hike, the Prime Minister of Pakistan ordered urgent relief measures to ensure an uninterrupted supply of onion and tomatoe in the local markets. Elimination of all taxes and duties in procuring the two vegetables by import will help reduce their prices.
In line with the vision of the Prime Minister, and on the directions of the Federal Government, the FBR has exempted all duties and taxes on import of onion and tomatoe. Such imports were already exempt from Customs duty but were chargeable to 17% sales tax, 3% additional sales tax and 1% income tax. Now these can be imported duty / taxes free till 31.12.2022.
Earlier, FBR issued 5 SROs which exempted from duties and taxes all goods that are needed for flood relief operations as certified by NDMA or a PDMA. Furthermore, the receipt of donations and relief aid has also been exempted.
حالیہ سیلاب کے سبب پیاز و ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے ایف بی آر نے ان کی درآمد پر ٹیکس/ڈیوٹیز سے چھوٹ دے دی۔ دو مزید ایس آر اوز جاری
حالیہ سیلاب نے فصلوں کو غیر معمولی نقصان پہنچایا ہے جس کی وجہ سے مقامی منڈیوں میں پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ قیمتوں میں اس گرانقدر اضافے سے عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔ اس صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم پاکستان نے مقامی منڈیوں میں پیاز اور ٹماٹر کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوری امدادی اقدامات کا حکم دیا ہے۔ دونوں سبزیوں کی درآمد پر تمام ٹیکسز اور ڈیوٹیز کے خاتمے سے ان کی قیمتوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
وزیراعظم کے وژن اور وفاقی حکومت کی ہدایت پر ایف بی آر نے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر تمام ڈیوٹیز اور ٹیکسز سے استثنیٰ دے دیا ہے۔ اس طرح کی درآمدات پر پہلے ہی کسٹمز ڈیوٹی سے چھوٹ دی گئی تھی تاہم ان پر 17 فیصد سیلز ٹیکس، 3 فیصد اضافی سیلز ٹیکس اور 1 فیصد انکم ٹیکس عائد تھا۔ اب یہ سبزیاں 31.12.2022 تک ڈیوٹی/ٹیکس فری درآمد کی جا سکیں گی۔
اس سے قبل، ایف بی آر کی جانب سے 5 ایس آر او جاری کیے گئے تھے جن کے تحت وہ تمام اشیاء ڈیوٹی اور ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گی ہیں جو سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں کے لیے درکار ہیں اور انہیں این ڈی ایم اے (NDMA)یا پی ڈی ایم اے (PDMA) سے تصدیقی سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔ مزید برآں عطیات اور امدادی سامان کی وصولی پر بھی ٹیکس و ڈیوٹی سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔
.
Public Relations Wing
Sep 01, 2022