Latest FBR Releases
Federal Board of Revenue (FBR) has launched the Maloomat TaxRayApp to facilitate the taxpayers’ and general public. This Application has been uploaded on the website of FBR. Taxpayers’ and general public can get the information about their assets and withholding deductions through Maloomat TaxRayApp. The information provided by this Application will help the taxpayers’ in filing their annual tax returns correctly.
ایف بی آر نے معلومات ٹیکس رے ا یپلیکیشن متعارف کر دی
فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے ٹیکس گزاروں اور جنرل پبلک کی سہولت کے لئے معلومات ٹیکس رے ایپلیکیشن متعارف کر دی ہے۔ یہ ایپلیکیشن ایف بی آر کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دی گئی ہے۔ اس ایپلیکیشن کے ذریعے ٹیکس گزار اور جنرل پبلک اپنے اثاثوں اور ودہولڈنگ کی کٹوتی سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ اثاثوں اور ودہولڈنگ سے متعلقہ معلومات کا ڈیٹا ایف بی آر کے پاس موجود ہے۔ معلومات ٹیکس رے ایپلیکیشن سے حاصل کردہ معلومات کے ذریعے ٹیکس گزاروں کو سالانہ ٹیکس گوشوارے داخل کرنے میں آسانی میسر آئے گی۔