Latest FBR Releases
Federal Board of Revenue (FBR) has launched the much-awaited prize scheme for the shoppers from POS-integrated Tier-1 retail outlets. Thousands of prizes worth hundreds of thousands rupees will be distributed among the shoppers through a computerized ballot, who opt to shop from POS- integrated retail outlets spread all across the country.
The said prize scheme was introduced through Finance Act-2021 which was followed by issuance of rules for the prize scheme on 9th August, 2021 by FBR. The computerized balloting for the prize scheme will be held on 15th of every month, the first one on January 15, 2022 at FBR (HQs), Islamabad. Initially, the denomination of prizes has been set as Rs. 10,00,000 (1st Prize), Two prizes of Rs. 500,000, four prizes of Rs. 250,000 and one thousand prizes of Rs. 50,000 each. Thus, a total prize amount of Rs.53 Million will be distributed among the lucky 1007 winners, every month.
This lucrative Prize Scheme of FBR aims to maximize transparency and plug revenue leakage through real time monitoring of sales. It also aims to ensure that tax collected from customers at the point of sale is deposited in state exchequer. This will not only force the Tier-1 retailers to expedite the integration of their retail outlets with FBR POS System but will also encourage the customers to prefer shopping from the POS-integrated retail outlets. FBR is expecting a substantial increase in revenue through this innovative initiative as it will reduce tax evasion and minimize concealment of sales by the retailers.
Customers can participate by verifying the receipt of purchases through Tax Asaan Mobile App of FBR or by sending the invoice number through an SMS on 9966. FBR has launched a very aggressive print and electronic media campaign for the awareness of people across the country. They can also get assistance by following FBR’s social media handles on Twitter, Facebook and YouTube or call on FBR Helpline- 111772772.
ایف بی آر کی جانب سے پی او ایس سسٹم پر انعامی سکیم کا آغاز
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پی او ایس سے منسلک ٹیئر ون ریٹیل آؤٹ لیٹس سے خریداری کرنے پر انعامی سکیم کا آغاز کیا ہے۔ ملک بھر میں موجود پی او ایس سے منسلک ریٹیل آؤٹ لیٹس سے خریداری کا انتخاب کرنے والے خریداروں میں کروڑوں روپے مالیت کے ہزاروں انعامات کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے تقسیم کیے جائیں گے۔
یہ انعامی سکیم فنانس ایکٹ 2021 کے تحت متعارف کرائی گئی ہے جس کی پیروی میں ایف بی آر نے 9 اگست 2021 کو انعامی سکیم کیلئے قواعد کا اجراء کیا تھا ۔ انعامی سکیم کیلئے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی ہر ماہ کی 15 تاریخ کو ہوگی اور پہلی قرعہ اندازی 15 جنوری 2022 کو ایف بی آر (ہیڈ کوارٹرز )، اسلام آباد میں ہوگی۔ ابتدائی طور پر انعامات کی مالیت 10,00,000 (پہلا انعام)، 500,000 روپے کے دو انعامات ، 250,000 کے چار انعامات اور 50,000 روپے کے ایک ہزار انعامات مقرر کی گئی ہے۔اس طرح کل انعامی رقم 5کروڑ 30 لاکھ ہر ماہ 1007 قرعہ اندازی کے بعد جیتنے والے افراد کو ہر ماہ دی جائے گی۔
ایف بی آر کی انعامی سکیم کا مقصد سیلز کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ شفافیت اور ریونیو چوری کے تدارک کو یقینی بنانا ہے ۔ اس سے یہ امر بھی یقینی ہو گا کہ پوائنٹ آف سیل پر صارفین سے وصول کیا گیا ٹیکس سرکاری خزانے میں جمع ہو ۔ اس کا مقصد نہ صرف ٹیئر ون ریٹیلرزکو ایف بی آر کے پی او ایس سسٹم کے ساتھ اپنے ریٹیل آؤٹ لٹس کے انضمام کے عمل کو تیز کرنا ہے بلکہ صارفین کو پی او ایس انٹیگریٹڈ ریٹیل آؤٹ لٹس سےترجیحی طو رپر خریداری کی جانب راغب کرنا ہے ۔ ایف بی آر اس جدید اقدام کے ذریعے ریونیو میں خاطر خواہ بڑھوتری کی توقع کر تا ہے کیونکہ اس سے ٹیکس چوری کے ساتھ ساتھ ریٹیلرز کی جانب سے اپنی سیلز کو مخفی رکھنے میں بھی کمی آئے گی۔
صارفین ایف بی آر کی ٹیکس آسان موبائل ایپ کے ذریعے خریداری کی رسید کی تصدیق کر کے یا انوائس نمبر 9966 پر ایس ایم ایس کر کے قرعہ اندازی میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ایف بی آر نے اس سلسلے میں عوام کی آگاہی کے لیے ملک بھر میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا مہم کا آغاز کیا ہے ۔ عوام ایف بی آر کے ٹوئٹر، فیس بک اور یوٹیوب پر سوشل میڈیا ہینڈلز فالو کرکے یا ایف بی آر ہیلپ لائن 111772772 پر رابطہ کر کے مزید معلومات لے سکتے ہیں ۔