Latest FBR Releases
Pakistan became a member of TIR (International Road Transport) Convention in 2017 which has 77 contracting parties including China, Afghanistan, Iran, Turkey and all Central Asian Republics (CARs). After becoming member, Pakistan notified sea and land border points as TIR crossings i.e., Sust (Khunjerab) with China, Torkham & Chaman with Afghanistan, Taftan with Iran and Gwadar & Karachi are two sea ports.
In December, 2020 Gabd (Pakistan)-Reemdan (Iran) has been upgraded to international border crossing and now passengers/drivers can cross this border with valid visa. Consequently, FBR has notified Gabd as TIR border crossing point vides SRO. 622(I)/2021 dated 28th May, 2021. Gabd is located at a distance of 87 Km from Gwadar on Pak-Iran border and end point of Coastal Highway (N-10). Gabd is located at a distance of 137 km from Chahbahar Port and this Gabd-Reemdan route will play a vital in connecting the two ports of Gwadar & Chahbahar and thus synergizing their potentials.
Moreover, it provides additional route from Coastal areas of Baluchistan and Sindh to Iran and Turkey & Azerbaijan in addition to already available route of Taftan-Mirjaveh (Iran). Recently, all stake-holders have focused on the development of TIR regime and TIR operations have gained momentum. In May 2021, one Pakistani vehicle took herbal medicines to Uzbekistan under TIR. While three vehicles, two from Turkmenistan and one Uzbekistan, brought Grey Fabric and cattle hides respectively under TIR. On return these vehicles transported back sports goods from Pakistan.
Recently, more logistic companies have shown interest in entering TIR operations and after approval of their applications by TIR National Approval Committee; their vehicles are under inspection for granting of necessary authorizations.
The objective of the TIR Convention is to facilitate international transit through simplified and hassle free Customs transit procedures and an international guarantee system. Customs procedure takes place at origin and destination rather than at each border crossing, using a single guarantee. En-route, the customs seals are checked to secure the cargo.
ایف بی آر نے گبد(گوادر) کا ٹی آئی آر بارڈر کراسنگ پوائنٹ کے طور پر نوٹیفیکیشن جاری کر دیا
پاکستان نےسال 2017 میں ٹی آئی آر کنونشن کی رکنیت حاصل کی جس میں چین ، افغانستان ، ایران ، ترکی اور تمام وسط ایشیائی ممالک سمیت معاہدے میں 77 ممالک شامل ہیں ۔ رکنیت حاصل کرنے کے بعد پاکستان نے سمندری اور زمینی سرحدی مقامات کا ٹی آئی آر کراسنگز کے طور پر اعلان کیا جن میں چین کے ساتھ سست (خنجراب) ، افغانستان کے ساتھ طورخم اور چمن ، ایران کے ساتھ تفتان اور دو سمندری بندرگاہیں گوادر اور کراچی شامل ہیں ۔
دسمبر 2020 میں گبد (پاکستان) - ریمدان (ایران) کو بین الاقوامی بارڈر کراسنگ کا درجہ دیا گیا اور اب مسافر اور ڈرائیور مؤثر ویزے کے ساتھ یہ سرحد عبور کرسکتے ہیں۔ نتیجتاً ایف بی آر نےمورخہ 28 مئی 2021 کو SRO. 622(I)/2021 کا اجراء کر کے گبد کو بطور ٹی آئی آر بارڈر کراسنگ پوائنٹ اعلان کیا ہے۔ گبد پاک ایران بارڈر پر گوادر سے 87 کلو میٹر کے فاصلے پر اور کوسٹل ہائی وے (این۔ 10) کے اختتامی مقام پر واقع ہے۔ گبد چاہ بہار بندرگاہ سے 137 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور یہ گبد ریمدان روٹ گوادر اور چاہ بہار کی دو بندرگاہوں کو آپس میں ملانے اور انہیں ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
یہ تفتان مرجاوے (ایران) کے روٹ کے علاوہ بلوچستان اور سندھ کے ساحلی علاقوں سے ایران ، ترکی اور آذربائیجان کو اضافی روٹ مہیا کرتا ہے ۔ حال ہی میں تمام اسٹیک ہولڈرز نے ٹی آئی آر کی ترقی پر توجہ مرکوز کی ہے اور ٹی آئی آر کے آپریشنز میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔مئی 2021 میں ایک پاکستانی گاڑی جڑی بوٹیوں کی ادویات ازبکستان لے کر گئی ۔ ٹی آئی آر کے تحت تین گاڑیاں ، دو ترکمانستان اور ایک ازبکستان سے گرے فیبرک اور مویشیوں کی کھالیں لائیں اور پاکستان سے واپسی پر یہ گاڑیاں کھیلوں کا سامان لے کر گئیں ۔
حال ہی میں مزید لاجسٹک کمپنیوں نے ٹی آئی آر کے آپریشنز میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور ٹی آئی آر قومی منظوری کمیٹی کے ذریعے ان کی درخواستوں کی منظوری کے بعد ان کی گاڑیوں کا ضروری اجازت دینے کیلئے معائنہ کیا جا رہا ہے ۔
ٹی آئی آر کنونشن کا مقصد آسان اور بلا دقت کسٹمز ٹرانزٹ طریقہ کار اور بین الاقوامی گارنٹی سسٹم کے ذریعے بین الاقوامی راہداری کو با سہولت بنانا ہے ۔کسٹم کا طریقہ کار ہر بارڈر کراسنگ پر ایک ہی گارنٹی کے استعمال کرنے کے بجائےنقطہ آغاز اور منزل مقصود پر کام کرتا ہے ۔ راستے میں سامان کی حفاظت کیلئے کسٹم سیل کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے