Latest FBR Releases
Federal Board of Revenue (FBR) in collaboration with United Nations Office on Drugs and Crime (UNODC) organized an outreach and capacity building sessions for DNFBPs to ensure AML/CFT compliance at Karachi. The representatives from Financial Monitoring Unit (FMU), National Counter Terrorism Authority (NACTA) and Ministry of foreign affairs (MoFA) were the key-note speakers in the training sessions. The participants included real estate agents, jewellers, accountants and lawyers.
In his opening remarks, Mr. Mohammad Iqbal, DG DNFBPs, stressed upon the need to combat money laundering in its all forms and manifestations. He apprised the participants of the measures taken by FBR to facilitate the DNFBPs and help build their understanding through various activities including webinars, guidance documents and face-to-face training sessions. DG DNFBPs further emphasized that while the FATF actions on DNFBPs have largely been addressed, FBR as the AML/CFT regulatory authority will continue supervising the DNFBPs for implementation of AML/CFT regime, so that the money generated through crimes cannot be concealed in real estate and gold or precious stones. The sessions were warmly appreciated and generously acknowledged by all the participants.
ایف بی آر کا ڈی این ایف بی پیز کے لئے اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام سے متعلق ٹرینینگ سیشنزکا انعقاد
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و کرائم کے اشتراک سے ڈی این ایف بی پیز کے لئے انیٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام پر مبنی ٹرینینگ سیشن کا کراچی میں انعقاد کیا۔ اس ٹرینینگ سیشن میں فنانشل مانیٹرنگ یونٹ ، نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم اتھارٹی اور وزارت خارجہ کے نمائیندگان نے خطاب کیا۔ شرکاء میں رئیل اسٹیٹ ایجنٹس، جیولرز، اکاؤنٹینٹس اور وکلاء شامل تھے۔
افتتاحیہ کلمات میں ڈی جی ڈی این ایف بی پیز محمد اقبال نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ایف بی آر کی طرف سے ڈی این ایف بی پیز کی سہولت و راہنمائی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا جس میں ویبے نار سیشنز ، راہ نمائی کے لئے کتابچے اور ٹرینینگ سیشنز کا انعقاد شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی این ایف بی پیز سے متعلق زیادہ تر فیٹف ایکشنز پر اقدامات اٹھائے جا چکے ہیں تاہم ایف بی آر بطور ریگیو لیٹری اتھارٹی ، اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے لئے ڈی این ایف بی پیز کی نگرانی جاری رکھے گا تاکہ اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام سے متعلقہ قوانین پر مکمل عمل درآمد ممکن ہو اور جرم سے حاصل کیا گیا پیسہ رئیل اسٹیٹ ، سونا اور قیمتی پتھروں کی خریداری کی صورت میں چھپایا نہ جاسکے۔ آخر میں تمام شرکاء نے ٹرینینگ سیشن کے انعقاد کی تعریف کی۔