Latest FBR Releases
The Federal Board of Revenue (FBR) FBR in collaboration with United Nations Office on Drugs and Crime (UNODC) organized training sessions on AML/CFT compliance for Designated Non-Financial Businesses and Professions (DNFBPs) comprising jewelers, accountants and lawyers. A number of office bearers of various associations were also present in the training sessions. The senior representatives from Ministry of Foreign Affairs, National Counter Terrorism Authority (NACTA), FBR, Financial Monitoring Unit (FMU)) and Institute of Chartered Accounts of Pakistan (ICAP) were the key speakers.
In his opening remarks, Mr. Mohammad Iqbal, Director General DNFBPs, emphasized on combating Money Laundering in the non-financial sectors of the country. He apprised the participants of the FATF compliance measures and the country’s own requirements to choke the funds and resources for money laundering and financing of terrorism. The DG DNFBPs highlighted that FBR as the AML/CFT regulatory authority will continue supervising and facilitating the DNFBPs, so that the ill-gotten proceeds of crimes cannot be stashed in gold or precious metals and stones.
The speakers informed the DNFBPs on various aspects of AML/CFT, such as screening the lists of proscribed or UN designated persons and organizations, customer’s due diligence, suspicious transaction reporting and the national risk assessment on money laundering and terrorist financing.
At the end, a question answer session was held and the DNFBPs raised their queries on various aspects of AML/CFT implementation. The sessions were welcomed and acknowledged by all the participants.
ایف بی آر کی جانب سے DNFBPs کے لیے اینٹی منی لانڈرنگ ٹریننگ کا اہتمام
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )نے دفتر اقوام متحدہ برائے منشیات و جرائم (UNODC) کے تعاون سے جیولرز، اکاؤنٹنٹ اور وکلاء پر مشتمل نامزد غیر مالیاتی کاروبار اور پیشہ جات (DNFBPs) کیلئے اے ایم ایل / سی ایف ٹی کمپلائنس پر ٹریننگ سیشنز کا اہتمام کیا۔ تربیتی سیشنز میں مختلف اداروں کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ اہم مقررین میں وزارت خارجہ، نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا)، ایف بی آر، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ (ایف ایم یو) اور انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹس آف پاکستان (آئی سی اے پی) کے اعلیٰ عہدیداران شامل تھے ۔
اپنے ابتدائی کلمات میں محمد اقبال ڈائریکٹر جنرل DNFBPs نے ملک کے غیر مالیاتی شعبوں میں منی لانڈرنگ کے خلاف لڑنے پر زور دیا ۔ انہوں نے شرکا کو ایف اے ٹی ایف کمپلائنس کے اقدامات اور منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی اعانت کے لیے فنڈز اور وسائل کی روک تھام کیلئے ملکی ضروریات سے آگاہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل DNFBPs نے واضح کیا کہ ایف بی آر بطوراے ایم ایل / سی ایف ٹی ریگولیٹری اتھارٹی DNFBPs کی نگرانی اور سہولت کاری جاری رکھے گا، تاکہ جرائم کی ناجائز کمائی کو سونے یا قیمتی دھاتوں اور نگینوں میں محفوظ نہ کیا جا سکے۔
مقررین نے DNFBPs کواے ایم ایل / سی ایف ٹی کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا، جس میں ممنوعہ یا اقوام متحدہ کے نامزد افراد اور تنظیموں کی فہرستوں کی اسکریننگ، صارفین کی مستعدی، مشکوک ٹرانزیکشن کی رپورٹنگ اور منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی اعانت پر نیشنل رسک اسسمنٹ شامل ہیں ۔
آخر میں سوال و جواب کا سیشن ہوا اور DNFBPs نےاے ایم ایل / سی ایف ٹی کے نفاذ کے مختلف پہلوؤں پر اپنے سوالات پوچھے ۔ تمام شرکاء کا سیشن میں خیرمقدم کیا گیا ۔