Latest FBR Releases
Federal Board of Revenue (FBR) has strongly rebutted the malicious disinformation campaign being spread on the social media against the proposed Service Charge @ of Rs.1 to be collected on all invoices issued by Tier-1 Retailers integrated with FBR’s electronic system of real-time reporting of sales. It is being insinuated as if the rate of the Service Charge is 1 percent instead of Rupee 1 per invoice only. This is completely baseless and untrue. The nominal Service Charge @ Re. 1 per invoice of whatever denomination, would be collected under section 76 of the Sales Tax Act, 1990, and utilized to promote integration of all Tier-1 Retailers, launch publicity campaign, and finance a special prize scheme for all customers who duly verify their invoices to determine the validity and genuineness of the invoices issued by the integrated Tier-1 Retailers, FBR added.
The malicious campaign appears to have been initiated by the vested interests who oppose POS integration, and those who continue to collect Sales Tax from the general public but do not deposit it with the Government Treasury. FBR has re-affirmed its resolve to continue integrating Tier-1 Retailers across the country with vigor.
ایف بی آر کی سوشل میڈیا پر پی او ایس انٹیگریشن سے متعلق غلط معلومات پھیلائے جانے پر وضاحت
ایف بی آر سے منسلک شدہ بڑے ریٹیلرز کی طرف سے جاری کردہ رسید پر مجوزہ 1 روپیہ فی انوائس سروس چارج سے متعلق سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلانے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پرزور وضاحت جاری کی ہے۔ ایف بی آر نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ سروس چارج 1 روپیہ فی انوائس نہیں لیا جائے گا بلکہ رسیدی رقم کے 1 فیصد کے حساب سے وصول کیا جائے گا جو کہ سراسر غلط ہے۔ ایف بی آر نے کہا ہے کہ 1روپیہ سروس چارج فی رسید سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی شق 76 کے تحت وصول کیا جا ئے گا۔ انوائس پر چا ہے جتنی بھی کل رقم درج ہو، سروس چارج 1 روپیہ ہی وصول کیا جائے گا۔سروس چارج کے تحت اکھٹی ہونے والی رقم بڑے ریٹیلرز کو ایف بی آر سے منسلک کرنے ، میڈیا کیمپین چلانے اور کسٹمرز کے لئے متعارف کردہ پرائز سکیم پر خرچ ہو گی جو کہ اس سکیم میں شامل ہونے کے لئے بڑے ریٹیلرز کی طرف سے جاری کی گئی اصل رسید کی تصدیق کریں گے۔
ایف بی آر نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے گمراہ کن معلومات ان عناصر کی طرف سے پھیلائی جار ہی ہے جو پی اوایس انٹیگریشن کے خلاف ہیں اور جنرل پبلک سے سیلز ٹیکس تو وصو ل کر لیتے ہیں لیکن حکومتی خزانے میں ٹیکس جمع نہیں کراتے۔ ایف بی آر ملک بھر میں بڑے ریٹیلرز کو سسٹم کے ساتھ منسلک کرنے کے اقدام کو جاری رکھنے میں پر عزم ہے۔