Latest FBR Releases
Federal Board of Revenue has reminded the Taxpayers, who have filed declarations under the Assets Declaration Act 2019 as amended subsequently, to pay outstanding tax, along with default surcharge by the due date of June 30, 2020.
FBR has clarified that in case of non-payment of tax and default surcharge by the due date, declaration filed under the scheme will become void and any tax and default surcharge that has been paid will not be refunded. Moreover, proceedings will be initiated for undisclosed assets, expenditure & sales which may culminate to taxes and penalties amounting to 80% of the value of assets in addition to proceedings under various other laws.
FBR has again clarified that the due date for payment under the Scheme will not be extended beyond 30th June, 2020.
ایسیٹس ڈیکلیریشن سکیم 2019 کے تحت اثاثہ جات ظاہر کرنے والے 30 جون تک واجب الادا ٹیکس ادائیگی یقینی بنائیں، ایف بی آر
فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں ان تمام ٹیکس گزاروں کو ایک مرتبہ پھر یاددہانی کرائی ہے جنہوں نے ایسیٹس ڈیکلیریشن ایکٹ 2019 کے تحت اثاثہ جات ظاہر کئے ہیں کہ وہ اپنے ذمہ واجب الادا ٹیکس بمہ جرمانہ 30 جون 2020 تک لازمی ادا کر دیں۔
ایف بی آر نے مزید وضاحت کی ہے کہ مقررہ حتمی تاریخ تک واجب الادا ٹیکس بمہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں سکیم کے تحت اثاثہ جات ظاہر شدہ تصور نہیں ہوں گے اور ادا کیا گیا جرمانہ بھی ریفنڈ نہیں ہو گا۔ مزید برآں غیر ظاہر شدہ اثاثہ جات، اخراجات اور فروخت کے خلاف نہ صرف قانون کے مطابق کاروائی ہو گی بلکہ اثاثہ جات کی مالیت کے 80 فیصد کے برابر ٹیکسز اور جرمانہ کا بھی اطلاق ہو گا۔ یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ 30 جون واجب الادا ٹیکسز اور جرمانہ کی ادائیگی کی حتمی تاریخ ہے اور اس میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔