Latest FBR Releases
Federal Board of Revenue (FBR) has clarified that the issue of credit notes has been resolved. Therefore, all Sales Tax registered persons, especially importers and retailers, are encouraged to file their pending Sales Tax Returns if any, without further loss of time. The country's premier revenue collection organisation has also reiterated that it strongly believes in taxpayers' facilitation. FBR has already taken a number of innovative measures both at policy and operational level to ensure ease of doing business and thus promote a culture of tax compliance in the country.
ایف بی آر کی جانب سے کریڈٹ نوٹس کا مسئلہ حل
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے واضح کیا ہے کہ کریڈٹ نوٹس کا مسئلہ حل کرلیا گیا ہے۔ اس لیے سیلز ٹیکس کے رجسٹرڈ تمام افراد خاص طور پر ریٹیلرز اور امپورٹرز کو یہ ترجیحاً کہا جاتا ہے کہ اگر ان کے بقایا سیلز ٹیکس ریٹرن جمع نہیں ہوئے تو وہ جلد از جلد جمع کروائیں تاکہ مزید تاخیر نہ ہو۔ ملکی محصولات کے ذمہ دار ادارے ایف بی آر کی جانب سے اعادہ کیا گیا ہے کہ وہ ٹیکس صارفین کو سہولیات پہنچانے کے اپنے عزم پہ قائم ہے۔ ایف بی آر نے اس مقصد کے لئے پالیسی اور عملی سطح پہ کئی تخلیقی منصوبے شروع کر رکھے ہیں تاکہ ملک میں کاروباری طبقے کو کاروبار میں آسانی ہو اور ملک میں بروقت ٹیکس ادائیگی کا کلچر پروان چڑھے۔