Placeholder image

FBR Press Release

Latest FBR Releases

FBR revenue collection picks up momentum in January 2026

The Federal Board of Revenue (FBR) collection in the month of January 2026 records robust growth of 16% month on month surpassing six-month average growth of 10 to 11% reflecting a clear encouraging path for the remaining months of FY-2026. The provisional collection stood at Rs.1015 billion against the collection of Rs.873 billion last year.
 
This month’s tax performance reveals a nuanced and strategically significant fiscal outcome, characterized by substantial increase in direct taxation, modest growth in indirect and excise streams, and an overall healthy and improved performance in January 2026. It also reinforces the credibility of reform-driven revenue mobilization and transformation plan of FBR.
 
The collection from income tax has shown significant improvement and has reached ₨. 483 billion against collection of ₨. 381 billion—representing a 26% impressive growth over previous year. This improved revenue collection performance is not incidental but reflects the structural impact of the FBR’s reforms especially its enhanced enforcement measures and coordinated effort to realize the collection stuck in litigation. Sales tax collections in January stood at ₨. 360 billion against collection of ₨. 322 billion showing growth of  12% over previous year.  This trend is reflective of recovery and improvement in large scale manufacturing (LSM) growth which is a very positive and encouraging development.
January's results validate FBR’s reform-driven transformation plan. By leveraging digital infrastructure and the collection through enforcement measures, FBR is improving compliance, expanding and deepening the tax net, and fostering taxpayer trust. This performance in direct taxes signals emerging behavioural shifts toward greater voluntary compliance, with potential spill over benefits in coming months.
FBR has collected Rs. 7,176 billion  in the first seven months of the current FY 2026 against the collection of Rs.6,490 last year. FBR is optimistic that the growth recovery trends in LSM will continue which will help it in achieving the revenue targets for the current fiscal year. Team FBR is fully committed to continue this momentum of growth in the remaining months.
 
ایف بی آر
***
پریس ریلیز
***
جنوری 2026 میں ایف بی آر کی محصولات وصولی میں نمایاں اضافہ۔
***
فیڈرل بورڈ آف ریونیو   نے  جنوری 2026 کے دوران محصولات کی وصولی میں ماہ بہ ماہ بنیاد پر 16 فیصد کا خاطرخواہ  اضافہ ریکارڈ  کیا   ہے جو گزشتہ چھ ماہ کی اوسط نمو 10 تا 11 فیصد سے زیادہ ہے۔ یہ پیش رفت مالی سال 2026 کے بقیہ مہینوں کے لیے ایک واضح اور حوصلہ افزا سمت کی عکاسی کرتی ہے۔ ابتدائی طور پر جنوری 2026 میں محصولات کی وصولی 1,015 ارب روپے رہی جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ وصولی 873 ارب روپے تھی۔
 
اس مہینے کی ٹیکس کارکردگی ایک متوازن اور اسٹریٹجک طور پر اہم مالیاتی نتیجے کی عکاسی کرتی ہے  جس کی نمایاں خصوصیات میں براہِ راست ٹیکسوں میں خاطر خواہ اضافہ، بالواسطہ اور ایکسائز محصولات میں معتدل نمو اور مجموعی طور پر جنوری 2026 میں ایک  خوش آئند اور بہتر کارکردگی شامل ہے۔ یہ پیش رفت ایف بی آر کے اصلاحات پر مبنی محصولات میں اضافے اورٹرانسفارمیشن پلان (Transformation Plan) کی ساکھ کو مزید  تقویت دیتی ہے ۔
 
 انکم ٹیکس کی وصولیوں میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے  جو 381 ارب روپے کے مقابلے میں بڑھ کر 483 ارب روپے تک پہنچ گئیں یوں  اس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 26 فیصد کا شاندار اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ محصولات میں یہ بہتری محض اتفاق  نہیں بلکہ ایف بی آر کی اصلاحات، بالخصوص  مؤثر انفورسمنٹ  اقدامات اور زیرِ التواء مقدمات میں پھنسی ہوئی وصولیوں کو حاصل کرنے کے لیے مربوط کوششوں  کی عکاس ہے۔
 
جنوری میں سیلز ٹیکس کی وصولی 360 ارب روپے رہی  جو گزشتہ سال کے 322 ارب روپے کے مقابلے میں 12 فیصد اضا فہ  ظاہر کرتی ہے۔ یہ رجحان بڑ ی  صنعتوں (LSM) میں بحالی اور بہتری کی عکاسی کرتا ہے، جو ایک نہایت مثبت اور حوصلہ افزا پیش رفت ہے۔
جنوری کے نتائج ایف بی آر کے اصلاحات پر مبنی ٹرانسفارمیشن پلان (Transformation Plan) کی توثیق کرتے ہیں۔ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے مؤثر استعمال اور  انفورسمنٹ اقدامات کے ذریعے وصولیوں میں بہتری لا کر ایف بی آر ٹیکس  کمپلائنس  کو بہتر بنا رہا ہے  ٹیکس نیٹ کو وسعت اور گہرائی دے رہا ہے اور ٹیکس دہندگان کے اعتماد کو فروغ دے رہا ہے۔ براہِ راست ٹیکسوں میں یہ کارکردگی رضاکارانہ ٹیکس کمپلائنس  کی جانب رویوں میں مثبت تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے ۔ آنے والے مہینوں میں اس رجحان سے  مزید فوائد کی توقع  کی جا سکتی ہے ۔
 
مالی سال 2026 کے پہلے سات مہینوں کے دوران ایف بی آر نے 7,176 ارب روپے محصولات اکٹھے  کیے  جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ وصولی 6,490 ارب روپے تھی۔ ایف بی آر کو اُمید ہے کہ بڑے پیمانے کی صنعتوں میں بحالی اور نمو کا رجحان برقرار رہے گا جو موجودہ مالی سال کے محصولات کے اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوگا۔ ٹیم ایف بی آر بقیہ مہینوں میں بھی ایسی کارکردگی کو برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔

 

.
Taxpayers Services (TPS) Wing
Jan 31, 2026
Copyright © . All rights reserved. Federal Board of Revenue Govt of Pakistan.