Placeholder image

FBR Press Release

Latest FBR Releases

FBR WELCOMES THE SUPREME COURT’S DECISION ON CONFISCATION OF A VEHICLE USED FOR TRANSPORTING SMUGGLED GOODS

Islamabad; 26 November 2025 - The Federal Board of Revenue has welcomed the Honourable Supreme Court of Pakistan's decision on the applicability of SRO 499(I)/2009, as amended through SRO 1619(I)/2024, in a landmark judgment in CPLA No. 3886/2025, Taj Muhammad vs. Collector Customs Enforcement, Peshawar, reaffirming the confiscation of a vehicle used for transporting smuggled goods.
 
The ruling of the Honourable significantly strengthens the legal framework available to Pakistan Customs for curbing the misuse of vehicles in smuggling activities. The judgment provides long-awaited clarity on the enforcement powers of Pakistan Customs and is expected to bolster anti-smuggling operations nationwide.
 
As a result of the Apex Court’s decision, Customs formations across the country have been cleared to dispose of more than 1,000 seized or confiscated vehicles through public auction. The auction of these vehicles is projected to generate over Rs. 8 billion, contributing directly to the national exchequer.
 
This timely and judicious verdict will deter habitual smugglers and facilitate the expeditious disposal of stuck-up vehicles under Section 157 of the Customs Act, 1969. The strengthened enforcement mechanism will further ensure improved revenue generation and more effective anti-smuggling operation across the country.
ایف بی آر کی طرف سے اسمگلنگ  میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی ضبطگی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا  خیر مقدم 
اسلام آباد؛ 26 نومبر، 2025 - فیڈرل  بورڈ آف ریونیو نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے  CPLA نمبر 3886/2025 تاج محمد بنام کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ پشاور  کے تاریخی مقدمے میں سنا ئے گئے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ یہ مقدمہ  SRO 499(I)/2009)  کے اطلاق کے حوالے سے   دائر کیا گیا تھا  جس میں   SRO 1619(I)/2024 کے ذریعے ترمیم کی گئی تھی  ۔ اس فیصلہ کے تحت  اسمگل شدہ سامان کی نقل وحمل میں استعمال کی جانے والی گاڑی کو ضبط  کرنے کی  توثیق کی گئی  ہے۔
معززر عدالت کا یہ فیصلہ اسمگلنگ میں   گاڑیوں کے غلط استعمال کے خلاف کارروائی کے لیے پاکستان کسٹمز کو دستیاب قانونی فریم ورک  کے ہاتھ واضح  طور پر مضبوط کرتا  ہے۔ عدالت کا یہ حکم پاکستان کسٹمز کے انفورسمنٹ  اختیارات سے متعلق وہ  وضاحت فراہم کرتا ہے جس کا ایک عرصہ سے انتظار تھا۔ اس فیصلہ کے نتیجہ میں  ملک گیر سطح پر انسداد  اسمگلنگ کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانے میں  مدد ملے گی ۔
معزز عدالت کے فیصلے کے نتیجے میں ملک بھر کی کسٹمز  فارمیشنز کو ایک ہزار سے زائد ضبط شدہ  گاڑیوں  کو نیلام عام  کے ذریعے فروخت کی اجازت مل گئی ہے۔ ان گاڑیوں کی نیلامی سے آٹھ ارب روپے سے زائد کی آمدن متوقع ہے جو براہِ راست قومی خزانے میں جمع ہوگی۔
یہ بروقت اور منصفانہ فیصلہ عادی اسمگلروں کے لیے مؤثر رکاوٹ ثابت ہوگا اور کسٹمز ایکٹ 1969 کی دفعہ 157 کے تحت ضبط شدہ گاڑیوں  کی فوری طور پر نیلامی میں  مدد دے گا۔انفورسمنٹ کا  میکانزم  مضبوط ہونے سے  ریونیو میں بہتری اور ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کی  کارروائیاں موثر انداز میں عمل میں لائی جا سکیں گی
.
Taxpayers Services (TPS) Wing
Nov 26, 2025
Copyright © . All rights reserved. Federal Board of Revenue Govt of Pakistan.