FBR’s Systems Functioning Efficiently to Ensure Smooth Return Filing
In a letter addressed to FBR, the Karachi Tax Bar Association (KTBA) has raised certain issues which either are not related to the return filing for tax year 2023 or these have been already resolved. FBR has been prompt in timely addressing/resolving issues raised by taxpayers and their representatives, including Karachi Tax Bar Association (KTBA). This fact has also been acknowledged in writing by the KTBA/PTBA in their various correspondence with the FBR. It is further clarified that no issue related to system slow down or system outage has so far been reported by anyone this year. This reflects the smooth functioning of return filing application on IRIS 2.0 which was ensured in order to avoid any need for extending the date of returns. The detail of the issues raised by KTBA and their solutions thereof are also uploaded on FBR’s website. FBR is committed to providing maximum facilitation to taxpayers.
ایف بی آرکا سسٹم ریٹرن فائلنگ کی سہولت کو یقینی بنانے کے لئے مکمل طور پر فعال ہے۔
ایف بی آر کو لکھے گئے ایک خط میں کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے کچھ مسائل کا ذکر کیا ہے جن کا یا تو تعلق ٹیکس سال 2023 کے ریٹرن فائل کرنے سے نہیں ہے یا انہیں پہلے ہی حل کیا جا چکا ہے۔ ایف بی آر نے ہمیشہ ٹیکس دہندگان اور اُن کے نمائندوں بشمول کراچی ٹیکس بار ایسو سی ایشن کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل کو بروقت حل کرنے میں تیزی سے کام کیا ہے۔ اس حقیقت کا اعتراف کراچی ٹیکس بار ایسو سی ایشن / پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کے ساتھ مختلف خط و کتابت میں تحریری طور پر بھی کیا ہے۔مزید برآں اس سال اب تک کسی کی طرف سے سسٹم کی سست روی یا سسٹم کی خرابی سے متعلق کو ئی مسئلہ نہیں اٹھایا گیا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ IRIS-2.0 اپلیکیشن مکمل طور پر فعال ہے جسے ریٹرن باآسانی فائل کرنے اور ریٹرن کی تاریخ میں توسیع سے بچنے کے لئے یقینی بنایا گیا تھا۔ کراچی ٹیکس بار ایسو سی ایشن کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل اور ان کے حل کی تفصیلات ایف بی آر کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔ ایف بی آر ٹیکس دہندگان کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
.
Public Relations (PR) Wing
Sep 30, 2023