Placeholder image

FBR Press Release

Latest FBR Releases

Inland Revenue Enforcement Network’s Commendable Performance from July-October, 2021

Implementing its policy of zero tolerance against tax evasion, Inland Revenue Enforcement Network (IREN) Squads of FBR, in a counter-evasion operation, has seized non duty / tax paid cigarettes (approximately 65,811,500 sticks) worth Rs. 156,480,112, resulting in detection of evasion of taxes and duties of Rs. 125,662,630 in the first four months of FY 2021-22. Likewise, during the month of October, 2021, IREN had seized 16,326,000 illegal cigarettes worth Rs. 46,978,050. As such evasion of taxes and duties worth of Rs. 33,366,319 was detected. This action is in pursuance to directions of the honorable Prime Minister of Pakistan against illicit sale of non-duty/tax-paid and counterfeit cigarettes.

IREN was established in September 2019 with a Chief Coordinator, Central Field Coordinator and seven regional enforcement hubs all across Pakistan, tasked to conduct raids and seizures on the counterfeit and non-duty paid cigarettes. As a part of ongoing crackdown against illicit cigarette trade country wide, all IREN hubs intensified their operation against businesses dealing in non-duty paid and counterfeit cigarettes to save national exchequer from revenue loss.

Dr. Muhammad Ashfaq Ahmed, the Chairman FBR has appreciated the performance of IREN staff. He informed that from January 1, 2022, Track & Trace System would be rolled out to cover tobacco manufacturing across the country, and that AJK Government had approached Federal Board of Revenue to extend the scope of Track & Track System to cigarette manufacturing units located inside AJK territory. It is expected that over the next few months’ implementation of Track & Trace System and its extension into AJK, coupled with IREN’s valiant drive would help overcome the menace of counterfeit, illicit and non-tax paid cigarettes in the market.

ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک کی جولائی تا اکتوبر 2021 شاندار کارکردگی

ٹیکس چوری کے خلاف زیرو ٹا لرنس  کو جاری رکھتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اِنلینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک (آئی آر ای این) نے  رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر 2021 میں نان ڈیوٹی و ٹیکس پیڈ سیگریٹس کے خلاف آپریشنز کرکے 6 کروڑ 58 لاکھ 11 ہزار پانچ سو سیگریٹ سٹیکس ضبط کر لئے جن کی مالیت 15 کروڑ 64 لاکھ 80 ہزار ایک سو بارہ روپے بنتی ہے۔ اس طرح 12 کروڑ 56 لاکھ 62 ہزار چھ سو تیس روپے کی ٹیکس چوری بے نقاب کر دی۔ ماہ اکتوبر میں انلینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک نے 1 کروڑ 63 لاکھ 26 ہزار غیر قانونی سیگریٹ سٹیکس ضبط کئے جن کی مالیت 4 کروڑ 69 لاکھ 78 ہزار پچاس روپے بنتی ہے اور 3 کروڑ 33 لاکھ 66 ہزار تین سو انیس روپے کی ٹیکس چوری پکڑ لی۔آئی آر ای این کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایات پر بغیر ڈیوٹی و ٹیکس ادا شدہ، جعلی سگریٹوں کی غیرقانونی فروخت کے خاتمے کے لئے یہ آپریشن ملک بھر میں جاری ہے۔

خیال رہے کہ آئی آر ای این کا قیام ستمبر 2019 میں عمل میں آیا جس میں چیف کوآرڈینیٹر کے علاوہ سنٹرل فیلڈ کوآرڈینیٹر اور پاکستان بھر میں ریجنل انفورسمنٹ کے سات مراکز شامل ہیں جنہیں جعلی اور بغیر ڈیوٹی اداہ شدہ سگریٹوں کی فروخت کے خلاف چھاپے مارنے اور انہیں قبضے میں لینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ملک بھر میں سگریٹوں کی غیرقانونی فروخت کے خلاف جاری اس کریک ڈاؤن کے تحت آئی آر ای این کے تمام مراکز نے قومی خزانے کو پہنچنے والے ریونیو نقصان پر قابو پانے کے لئے بغیر ڈیوٹی ادا شدہ اور جعلی سگریٹ کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹرمحمد اشفاق احمد نے آئی آر ای این عملے کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یکم جنوری 2022سے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے اور ملک بھر میں سگریٹ کی تیاری کی سرگرمیاں اس کے دائرے میں شامل ہوں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آزاد کشمیر حکومت نے بھی آزاد جموں وکشمیر کی حدود میں کام کرنے والے سگریٹ کے کارخانوں کو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے دائرے میں لانے کے لئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے رابطہ کیا ہے۔ توقع ہے کہ آئندہ چند ماہ کے اندر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر کام مکمل کر لیا جائے گا اور یہ سسٹم آزاد کشمیر میں بھی کام شروع کر دے گا اور اس کے ساتھ ساتھ آئی آر ای این کی دلیرانہ مہم کی بدولت جعلی، غیرقانونی اور بغیر ٹیکس اداہ سگریٹوں کی لعنت پر قابو پانے میں بھرپور مدد ملے گی۔

 

 

Adnan Akram Bajwa
Secretary PR FATE Wing
Nov 11, 2021
Copyright © . All rights reserved. Federal Board of Revenue Govt of Pakistan.