Latest FBR Releases
Federal Board of Revenue (FBR) and Pakistan Banks Association (PBA) have finally agreed on the implementation modalities of Section 165 and 165A of the Income Tax Ordinance, 2001.It has been agreed that banks will start providing information in respect of cash withdrawals, deposits, credit card payments and profit on debt to FBR u/s 165 and 165A of the Income Tax Ordinance, 2001 through IT solution developed by FBR. This technical solution will provide interface to banks through which banks will share the relevant information with FBR in real time.The banks have agreed to share information with FBR from 18.09.2020 by using interim IT solution developed by FBR IT team.Dr. Ishrat Hussain, Adviser to Prime Minister on Austerity & Institutional Reforms played a key role towards ironing out the long outstanding issues between FBR and banks.
ایف بی آر اور بینکوں کے درمیان معلومات کے تبادلہ پر اتفاق
فیڈرل بورڈ آف ریوینیو اور پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے مابین انکم ٹیکس آرڈینینس 2001 کی سیکشن 165 اور 165 اے کے طریقہ کار پر عمل درآمد کے حوالے سے باالآخر اتفاق رائے طے پا گیا ہے۔ دونوں ادارے اس بات پر متفق ہوئے ہیں کہ بینک ، ایف بی آر کی جانب سے ترتیب دیئے گئے آئی ٹی سلوشن کے ذریعے رقم نکلوانے، جمع کروانے، کریڈٹ کارڈ کی ادائیگی اور قرض پر منافع کے حوالے سے سیکشن 165 اور سیکشن 165 ا ے کے تحت ایف بی آر کو معلومات فراہم کریں گے۔ یہ تکنیکی سلوشن بینکوں کو باہم منسلک کرے گاجس کے ذریعے بینک فوری طور پر متعلقہ معلومات ایف بی آر کے ساتھ شئیر کریں گے۔ بینک اس بات پر متفق ہوئے ہیں کہ وہ ایف بی آر کی آئی ٹی ٹیم کی جانب سے تیار کئے جانے والے اس عبوری آئی ٹی سلوشن کو استعمال کرتے ہوئے اٹھارہ ستمبر 2020 سے ایف بی آر کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کریں گے۔ یاد رہے وزیراعظم کے مشیر برائے برائے سادگی اور ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے ایف بی آر اور بینکوں کے مابین اس دیرینہ مسئلے کو حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔