Placeholder image

FBR Press Release

Latest FBR Releases

Pakistan Customs Foils a Major Attempt to Clear Banned Items Worth Rs.453 Millions

The Collectorate of Customs Appraisement (West) FBR Karachi has foiled a major attempt to clear high value and high tariff miscellaneous goods mostly banned items vide SRO-598(I)/2022. A consignment imported from UAE by M/s. Riz Green Industries declared to contain ‘old & used tyre scrap’ marked by system in yellow channel was suspected and referred for detailed examination at Karachi International Container Terminal (KICT). 
 
 
Upon thorough examination, miscellaneous goods including artificial jewellery, furnishing fabric, laptops, tablets, mobile phones, auto parts, food supplements, cereals, cosmetics, DVRs and home electronics, etc were recovered from 09 out of 10 containers. The assessed value of recovered goods is estimated at Rs. 453 million involving duty & taxes worth around Rs. 400 million. It is an unprecedented case/detection by any clearance Collectorate. FIR has been lodged and one person has been arrested. Further investigation is underway.
 
Chairman FBR/Secretary Revenue Division, Mr. Asim Ahmad has commended  the successful operation by the Customs Appraisement team and reiterated his unflinching resolve to fight the menace of smuggling in all forms and manifestations. It is also pertinent to mention that Chairman FBR has already issued special instructions to Customs Field Formations for stepping up vigilance at airports and land border stations to frustrate any attempts made for smuggling.
 
 پاکستان کسٹمز نے 453 ملین روپے مالیت کی ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی
 
 
کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ (ویسٹ) ایف بی آر کراچی نے SRO-598(I)/2022 کے تحت  بیش قیمت اور زیادہ ٹیرف والی زیادہ تر ممنوعہ اشیاء کو کلیئر کرکے اندرون ملک منتقل کرنے کی  ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔  ایم/ایس ریزگرین انڈسٹریزکے ذریعے متحدہ عرب امارات سے درآمد کردہ ایک کھیپ کو 'پرانے اور استعمال شدہ ٹائر اسکریپ'  بتا کر بھیجا گیا  جسے سسٹم میں ییلو چینل نشان زد کیا گیا تھا ، جب اسے مشکوک جان کر تفصیلی جانچ کے لئے کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل (KICT) میں بھیجا گیا اور مکمل جانچ پڑتال ہوئی تو  کل 10 میں سے 9کنٹینرز سے مصنوعی زیورات، تیار حالت میں کپڑا ، لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ، موبائل فون، آٹو پارٹس، فوڈ سپلیمنٹس، سیریلز، کاسمیٹکس، ڈی وی آر اور گھریلو  الیکٹرانکس وغیرہ سمیت متفرق سامان برآمد کیا گیا۔  برآمد شدہ اس ممنوعہ سامان کی لاگت 453 ملین روپے بتائی جارہی ہے جبکہ اس پر عائد ڈیوٹی و دیگر ٹیکسوں کا تخمینہ 400  ملین روپے  کے لگ بھگ ہے۔ یہ ایک بہت غیرمعمولی کیس ہے جس میں اتنی بڑی تعداد اور مالیت  کے ممنوعہ سامان کی کسٹم کلیئرنس کی غیر قانونی کوشش ناکام بنائی گئی ہے۔  اس معاملے پر ایف آئی آر درج کر کے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ 
چیئرمین ایف بی آر و سیکرٹری ریونیو ڈویژن، جناب عاصم احمد نے کسٹمز اپریزمنٹ ٹیم کےاس کامیاب آپریشن کو سراہتے ہوئے ہر قسم کی اسمگلنگ کی لعنت کے خلاف لڑنے کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔  یہ امر قابل ذکر ہے کہ چیئرمین ایف بی آر نے پہلے ہی کسٹمز فیلڈ فارمیشنز کو خصوصی ہدایات جاری کر رکھی ہیں کہ وہ ہوائی اڈوں اور زمینی سرحدوں پر اسمگلنگ کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے اپنی  کڑی نگرانی جاری  رکھیں ۔

 

.
Public Relations Wing
Aug 19, 2022
Copyright © . All rights reserved. Federal Board of Revenue Govt of Pakistan.