During a detailed examination of incoming international parcels, the Customs team detected 79.18 kilograms of silver jewellery, valued at approximately Rs. 66.9 million, concealed in three separate consignments. The parcels, declared as “Ornaments/Fashion Ornaments,” had originated from Hong Kong and were addressed to a recipient in Rawalpindi.
Due to the stringent scrutiny measures in place at the International Mail Office, the smuggled goods were intercepted and seized in accordance with the law before delivery.
It has been noticed that the recent surge in silver prices has increased the risk of silver smuggling across Pakistan. However, this seizure marks the first major case of its kind at the International Mail Office, both in terms of volume and value.
FBR reaffirms its commitment to maintaining strict vigilance against all forms of smuggling, including attempts through postal and courier channels, to safeguard the national economy.
پاکستان کسٹمز نے ائیر میل سروس کراچی کے ذریعے چاندی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
11نومبر 2025: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ، کراچی کے کسٹمز حکام نے انٹرنیشنل میل آفس، کراچی کے ذریعے چاندی کی پاکستان میں سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
بین الاقوامی پارسلز کی تفصیلی جانچ کے دوران، کسٹمز ٹیم نے تین مختلف کھیپوں میں چھپائی گئی 79.18 کلوگرام چاندی کی جیولری برآمد کی، جس کی مالیت تقریباً 66.9 ملین روپے ہے۔
پارسلز کو زیورات/فیشن زیورات ظاہر کیا گیا تھا جو ہانگ کانگ سے براولپنڈی کے ایک وصول کنندہ کے نام پر بھیجے گئے تھے۔ کراچی میں انٹرنیشنل میل آفس میں سخت نگرانی کے باعث اسمگل شدہ سامان کو ان کی مطلوبہ منزل تک پہنچنے سے پہلے قانون کے مطابق شناخت کر کے قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔
چاندی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے چاندی کی اسمگلنگ میں اضافہ ہوا ہے اور پاکستان بھر میں چاندی سمگلنگ کے مختلف کیسز رپورٹ کیے جا رہے ہیں۔ تاہم یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے جس میں بین الاقوامی میل آفس کے ذریعے سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے چاندی کی بھاری مقدار ضبط کی گئی ہے۔
ایف بی آر ملکی معیشت کے تحفظ کیلئے بین الاقوامی ڈاک سمیت کسی بھی ذریعے سے ہونے والی اسمگلنگ کے خلاف کاروائی کے لیے پرعزم ہے