Latest FBR Releases
In its country- wide drive for enforcement of Point of Sale (POS) Integration, and to ensure digital monitoring/ reporting of sales, the Federal Board of Revenue(FBR) issued orders for action U/S 40-B of the Sales Tax Act, 1990 on DAMAS Jewelers, Lahore which is a large retail outlet of gems and jewelry, located on MM Alam Road, Lahore.
The retail outlet was required to integrate with POS system but despite repeated reminders, it didn't integrate its business with the Point of Sale System(POS) of FBR. It was prima facie involved in under reporting of the sales, causing substantial loss to national exchequer.
It is important to mention that FBR has decided to impose Section 40B at retail outlets of Tier-1 retailers which either haven't integrated with POS system or continue to flout the law by engaging in fraudulent sales despite opting for integration. The law must be implemented by all means possible.
Therefore, a team of the Zone-II, Regional Tax Office, Lahore reached the business premises of the Registered Person on 25-12-2021 for action U/S 40B, and started the real time monitoring of its Sales.FBR will continue with such actions to ensure that the POS integration of all Tier-1 retailers is ensured in letter and spirit. This innovative digital
initiative aims at monitoring real time sales and thereby make sure that the tax collected from buyers on the point of sales is deposited in state exchequer.
It is pertinent to mention that FBR has launched a comprehensive campaign on both electronic and print media to educate customers about the scope and significance of POS system and a lucrative prize scheme worth Rs.53 Million. The lucky 1007 winners will be given away prizes every month through a computer ballot to be held on 15th of every month at FBR Headquarters, Islamabad.The first lucky draw will be conducted on January 15, 2022.
پی او ایس منسلک کرنے کا عمل قانون کے تحت ہر ممکن طریقے سے یقینی بنایا جائے
پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) انٹیگریشن کے نفاذ کے لیے ملک بھر میں جاری مہم اور سیلز کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ/رپورٹنگ کو یقینی بنانے کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس ایکٹ1990 کے سیکشن 40-B کے تحت DAMAS جیولرز، لاہور جو کہ ایم ایم عالم روڈ لاہور پر واقع جواہرات اور زیورات کی ایک بڑئ ریٹیلر آؤٹ لٹ ہے ، کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کیے ہیں۔
مذکورہ ریٹیل آؤٹ لٹ کیلئے پی او یس سسٹم کے ساتھ منسلک ہونا ضروری تھا لیکن بار بار یاد دہانی کرانے کے باوجود اس نے اپنے کاروبار کو ایف بی آر کے پوائنٹ آف سیل سسٹم ( پی او ایس ) کے ساتھ منسلک نہیں کیا۔ بادی النظر یہ سیلز کی انڈر رپورٹنگ میں ملوث تھا جس سے قومی خزانے کو خاصا نقصان پہنچا۔
یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ ایف بی آر نے ایسے ٹیئر ون ریٹیلرز کے ریٹیل آؤٹ لٹس پر سیکشن 40B نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو یا تو پی او ایس سسٹم کے ساتھ منسلک نہیں ہیں یا منسلک ہونے کے باوجود سیلز میں دھوکہ دہی میں ملوث ہو کر قانون کی خلاف ورزی کرتے رہتے ہیں۔ قانون کو ہر ممکن طریقے سے نافذ کیا جائے گا ۔
لہٰذا زونII-، ریجنل ٹیکس آفس، لاہور کی ایک ٹیم نے 25 دسمبر 2021کو سیکشن 40B کےتحت کارروائی کے کیلئے رجسٹرڈ شخص کے کاروبارمیں پہنچ کر اس کی سیلز کی ریئل ٹائم میں نگرانی کی۔ ایف بی آر اس طرح کے اقدامات کو جاری رکھے گا تاکہ تمام ٹیئر ون ریٹیلرزکا پی او ایس سسٹم کے ساتھ منسلک ہونے کا عمل مکمل طور پر یقینی بنایا جائے۔ اس جدید ڈیجیٹل اقدام کا مقصد ریئل ٹائم سیلز کی نگرانی کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ سیلز پوائنٹ پر خریداروں سے وصول کیا جانے والا ٹیکس سرکاری خزانے میں جمع ہو۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایف بی آر نے صارفین کو پی او ایس سسٹم کے دائرہ کار اور اہمیت سے آگاہ کرنے کیلئے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر ایک جامع مہم شروع کی ہے اور 5 کروڑ 30 لاکھ روپے کی شاندار انعامی سکیم رکھی ہے ۔ 1007 جیتنے والے خوش قسمت صارفین کو ہر ماہ کمپیوٹر ائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات دیئے جائیں گے جو ہر ماہ کی 15 تاریخ کو ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز، اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ پہلی قرعہ اندازی 15 جنوری 2022 کو کی جائے گی۔