Latest FBR Releases
Regional Tax Offices' Investigation and Prosecution Cell has registered an FIR against M/s Amin Traders on account of issuance of fake and flying invoices. During search operation, truck load of record of various businesses, Invoices and hundreds of stamps used in generation of fake invoices have been confiscated. So far, from investigations, it appears that the accused is involved in huge scam of hundreds of millions of tax fraud by means of being the epicenter of notorious business of fake/flying invoices. Separate teams have been constituted to unearth the whole scam.
آ ر ٹی او فیصل آباد کا جعلی اور فلائنگ انواءیسز جاری کرنے والاگروہ بے نقاب
ریجنل ٹیکس دفتر فیصل آباد کے انویسٹیگیشن اور پراسیکیوشن سیل نے امین ٹریڈرز نامی کمپنی کے خلاف جعلی اور فلائنگ انواءیسز جاری کرنے پر ایف آئی آر درج کر دی ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران مختلف کاروباری یونٹس کے ناموں کا جعلی ریکارڈ، انواییسز اور جعلی اور فلائنگ انواءیسز میں استعمال کرنے کے لیے مختلف سٹیمپس ضبط کر لی گئی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق پکڑے جانے والے ملزم سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق گروہ جاری کردہ جعلی اور فلائنگ انوایسز کی وجہ سے کروڑوں کے ٹیکس فراڈ میں ملوث ہے۔ اس تمام فراڈ اور ملوث افراد کو بے نقاب کرنے کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔