Placeholder image

FBR Press Release

Latest FBR Releases

Third Computer Ballot for POS Prize Scheme Held at FBR (HQs), Islamabad

Continuing with monthly computer ballot for its innovative POS Prize Scheme, Federal Board of Revenue successfully organised third successive lucky draw at FBR Headquarters Islamabad, this evening. In addition to 1007 lucky winners winning prizes worth 53 Million, another 10 individuals won prize of Rs.100,000 each, sponsored by Metro Stores Pakistan for its valued customers. This has taken the winners list to 1017, winning prizes worth Rs.54 Million.
 
Addressing on the occasion, Chairman FBR/ Secretary Revenue Division,Dr.Muhammad Ashfaq Ahmed reiterated that for the past few years, FBR had been vigorously pursuing its drive for digitization, transparency, and automation not only to document the economy but also to plug revenue leakages through a transparent tax system. He further emphasized that FBR will continue to maximize tax compliance through various innovative initiatives including POS Prize Scheme. The annual business turn over of retail sector in Pakistan was about Rs. 20 Trillion but only around 20% was visible to FBR for tax compliance. This innovative Prize Scheme was launched to digitally monitor the sales made by Tier-1 Retailers across Pakistan to ensure that tax collected from customers was safely deposited into state exchequer, he concluded.
 
It is pertinent to mention that in February, about 2,60,833 invoices were verified by customers who shopped from outlets integrated with FBR POS System as against 153,000 in January 2022. Likewise, around 38 Million invoices were issued by Tier-1 Retailers which are integrated with FBR POS System in February as compared to 37 Million in January, 2022, despite the relevant month being short of 3 days as compared to January. Approximately, another 4 million verified invoices would have been added to tally if 3 more days were available in February.The number of customers has also jumped from 27,000 in January to around 39000 in February who successfully verified their invoices. This is a phenomenal increase in public participation and is likely to further grow with every passing day. 
 
Furthermore,FBR  has already distributed prizes worth Rs.106 million among 2014 lucky winners in two computerized ballots held in a transparent manner on 15th of January & February 2022. More than half of the fortunate winners have already got the prize money transferred into their bank accounts. It is also worth sharing that people are showing a lot of interest in becoming part of this computerized draw, which is being regularly on 15th of every month.
 
 It is quite reassuring to share that out of around 4200 identified as Tier-1 Retailers, over 3600 have already integrated their business operations with FBR's POS System. Their 17000 outlets with over 19500 cash counters are fully integrated with POS System.
 
ایف بی آر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پی او ایس اسکیم کی تیسری کپمیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کا کامیابی سے انعقاد
ایف بی آر کی منفرد  پی او ایس انعامی اسکیم کے سلسلے کی تیسری مسلسل ماہانہ کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی تقریب ایف بی آر ہاؤس میں روایتی جوش و خروش سے  سجائی گئی۔  اس تقریب میں ایف بی آر کی پی او ایس اسکیم میں انعامات جیتنے والے  خوش نصیبوں ، جن کی تعداد 1007 تھی، میں 53 ملین روپے کے انعامات تقسیم کئے گئے۔  جبکہ میٹرو  اسٹورز پاکستان  کی جانب سے بھی 1 ملین روپے کے انعامات اپنے 10 صارفین  میں تقسیم کئے گئے ۔ یوں اس سلسلے کی کل انعامی رقم 54 ملین روپے جبکہ انعامات جیتنے والے خوش نصیب صارفین کی تعداد 1017 ہوگئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چیئرمین ایف بی آر و سیکرٹری ریونیو ڈویژن ڈاکٹر محمد اشفاق نے اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ گزشتہ چند سالوں سے ایف بی آر کا ادارہ محصولات اکٹھا کرنے کے لئے شفاف ، ڈیجیٹل اور خودکار طریقہ کار نافذ کرنے کے لئے کوشاں ہےجس کا مقصد نہ صرف معیشت  کو ڈیجیٹل دستاویزی شکل دینا ہے بلکہ ملکی خزانے کے ضیاع کو بھی ٹیکس کے شفاف نظام کے ذریعے  روکنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر ملک میں ٹیکس کلچر عام کرنے کے لئے اور ملکی ٹیکس نظام پر صارفین کا اعتماد بڑھانے کے لئے پی او ایس جیسی مزید تخلیقی اسکیمیں تیار کرتا رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سالانہ بنیادوں پر 20 کھرب روپے کا لین دین ہوتا ہے لیکن ایف بی آر کے پاس ٹیکس وصولی کے لئے  اس کاروباری لین دین کا محض 20 فیصد ریکارڈ پہنچتا ہے۔  انہوں نے بتایا کہ پی او ایس کی انعامی اسکیم لانے کا مقصد یہ تھا کہ ملک بھر میں  ٹیئر ون میں موجود کاروباری مراکز پہ ہونے والی سیل کا ڈیجیٹل ریکارڈ رکھا جائے اور صارفین کی شمولیت سے یہ یقینی بنایا جائے کہ ان سے وصول کیا جانے والا سیلز ٹیکس ملکی خزانے میں جمع ہورہا ہے۔ 
یہاں اس امر کا ذکر ضروری ہے کہ ایف بی آر نے  گزشتہ ماہ فروری 2022 میں پی او ایس نظام کے ساتھ منسلک بڑے ریٹیلرز یعنی  ٹئیر ون ریٹیلرزکی طرف سے مجموعی طورپر 38ملین رسیدوں کا اجراء کیا گیا ہے جن کی تعداد جنوری  میں 37 ملین تھی۔لہٰذا محض ایک ماہ میں 1 ملین زائد رسیدیں جاری کی گئیں ۔فروری میں   2 لاکھ 60 ہزار 8 سو 33رسیدوں کی تصدیق کی گئی جبکہ جنوری  میں ان کی تعداد 1لاکھ 53 ہزار تک محدود تھی ۔ جنوری  میں تصدیق کرنے والے صارفین کی تعداد 27 ہزار تھی جو کہ فروری میں بڑھ کے 39 ہزار تک پہنچ چکی ہے اگرچہ جنوری کے مہینے کے مقابلے میں فروری کے مہینے میں 3دن کم ہوتے ہیں اگر فروری کے مہینے میں مزید 3 دن ہوتے تو ممکنہ طور پر 4 ملین مزید تصدیق شدہ رسیدیں شامل ہوسکتی تھیں۔ مزید براں  ایسے صارفین کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے جو تصدیق شدہ رسیدوں کو ایف بی آر کے سسٹم میں شامل کررہے ہیں ۔ جنوری میں یہ تعداد 27 ہزار تھی جبکہ فروری کے مہینے میں یہ تعداد بڑھ کر 39 ہزار ہو گئی ۔ 
یہ اعداد و شمارعوام  میں اس انعامی اسکیم اور ایف بی آر پہ بڑھتے ہوئے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہیں جس میں آئے روزاضافہ ہورہا ہے۔
اس سے پہلے جنوری اور فروری  کے مہینوں کی 15 تاریخ کو اسی نوعیت کی شفاف کمپیوٹرائزڈ انعامی قرعہ اندازیوں میں ایف بی آر کی جانب سے 2ہزار 14 صارفین میں 1سو6ملین روپے کی خطیر انعامی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ نصف سے زائد خوش نصیبوں کے اکاؤنٹس میں رقم اسی وقت منتقل کردی گئی تھی۔ یہ بھی دیکھا جارہا ہے کہ عوام کی جانب سے اس انعامی اسکیم میں شمولیت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہےجس کی قرعہ اندازی ہر مہینے کی 15 تاریخ کو رکھی گئی ہے۔
یہ امر خوش آئند ہے کہ ملک بھر 4ہزار 2 سو کاروباری مراکز  کو بطور ٹیئرون کیٹیگری میں شمار کیا گیا تھاجن میں سے 3ہزار6سو پہلے ہی ایف بی آر کے پی او ایس سسٹم میں رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔ ایسے 17 ہزار کاروباری مراکز پہ موجود 19ہزار 5سو کیش کاؤنٹرز ایف بی آر کے پی او ایس نظام سے مکمل منسلک ہوچکے ہیں۔

 

.
Public Relations Wing
Mar 15, 2022
Copyright © . All rights reserved. Federal Board of Revenue Govt of Pakistan.